Thursday, April 24, 2025
Homeٹرینڈنگوزیر آعظم قوم کو بگاڑنے کی کو شش کر رہے ہیں: راہل...

وزیر آعظم قوم کو بگاڑنے کی کو شش کر رہے ہیں: راہل گاندھی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: کانگریس پارٹی کی جانب سے منعقد کئے گئے، شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) سے متعلق اپوزیشن کے اجلاس کے بعد،کانگریس رہنما راہل گاندھی نے پیر کووزیر آعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا،اور الزام لگایا کہ حکومت معاشی معاملات میں ناکام ہو گئی ہے۔اور اب وہ دوسرے طریقوں سے ملک کو مسخ کر رہی ہے۔

راہل گاندھی نے کہا ”نریندر مودی کو نوجوانوں کو یہ بتانے کی ہمت کرنی چاہئے کہ ہندوستان کی معیشت تباہی کا شکار ہو گئی ہے،بے روزگاری کیو ں بڑھ رہی ہے۔؟کیوں یونیورسٹی کے اندر طلباء پر لاٹھیاں بر سائی جا رہی ہیں۔؟ان میں ہمت نہیں ہے کہ وہ طلباء کے سامنے کھڑے ہو سکیں۔انہوں نے وزیر آعظم کو للکارتے ہوئے کہا کہ ”میں انہیں چیلنج کررہاہوں کہ وہ کسی بھی یونیورسٹی میں جائیں،پولیس کے بغیر کھڑے ہوں اور لوگوں کو بتائیں کہ وہ اس ملک کے لئے کیا کرنے جا رہے ہیں۔“

انہوں نے کہا کہ حکومت نو جوانوں کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔اور نو جوانوں کے مطالبات درست ہیں،لیکن حکومت ان پر کان نہیں دھر رہی ہے۔اس سے قبل اپوزیشن جماعتوں نے نئی دہلی میں سی اے ا ے اور این پی آر معاملے پر حکمت عملی تیار کرنے کے لئے ملاقات کی۔اس میٹنگ میں 20سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔لیکن دو اہم حلیفوں،ڈی ایم کے اور شیو سینا نے اس میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔

مذ کورہ میٹنگ کی صدارت کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کی اور اس میں سابق وزیر آعظم منموہن سنگھ اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی،غلام نبی آزاد،اے کے انٹونی،احمد پٹیل اور کے سی وینو گوپال موجود تھے۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے شرد پوار اور پر فل پٹیل،مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سیتا رام یچوری،جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے ہیمنت سورین،کے علاوہ دیگر کئی اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔