Monday, April 21, 2025
Homeتازہ ترین خبریںوزیر آعظم نریندر مودی اور سونیا گاندھی نے شیلا دکشت کوپیش کیا...

وزیر آعظم نریندر مودی اور سونیا گاندھی نے شیلا دکشت کوپیش کیا خراج

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: یو پی اے کی صدر و کانگریس لیڈر سونیا گاندھی نے دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا دکشت کے مکان پہنچ کر انہیں خراج پیش کیا۔ان کے ہمراہ کانگریس کے اعلیٰ قائدین موجود تھے۔

کانگریس لیڈر و دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا دکشت کا ہفتہ کو دہلی کے خانگی اسپتال میں 81سال کی عمر میں دیہانت ہو گیا۔سونیا گاندھی نے شیلا دکشت کی بہن رما دکشت سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

اسی طرح وزیر آعظم نریندر مودی نے،لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے ہمراہ کانگریس کی جانی مانی لیڈر شیلا دکشت کی رہائش گاہ پہنچ کرانہیں  خراج پیش کیا۔

شیلا دکشت کے جسد خاکی کو ”شیلا دکشت امر رہے“ کے نعروں کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر ہفتہ کی شام  5.30بجے لایا گیا۔جس کے بعد سیاسی قائدین کا آمد کا سلسلہ شروع ہوا۔جنہوں نے شیلا دکشت کو خراج پیش کیا۔