Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںوزیر آعظم نریندر مودی کا قوم سے خطاب ،مشن شکتی تین منٹ...

وزیر آعظم نریندر مودی کا قوم سے خطاب ،مشن شکتی تین منٹ میں کامیاب

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی:وزیر آعظم نریندر مودی نے ایک ’’خاص پیغام‘‘ کے ساتھ قوم کو مخاطب کیا ۔وزیر آعظم نے ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے آج اپنا نام ’’سو پر پاور‘‘ کے طور پر درج کرا دیا ہے۔اور ہندوستان نے خلا میں لائیو سٹیلائیٹ کو تین منٹ کے ’’مشن شکتی ‘‘ کے تحت مار گرایا۔یہ لائیو سٹیلائٹ جو کہ پہلے سے طئے شدہ ہدف تھا ،اسے اینٹی میزائل کے ذریعہ 300کلو میٹر کی دوری سے مار گرا یا گیا۔

اب تک دنیا کے تین مملک امریکہ،روس اور چین کو یہ حصولیابی حاصل تھی ۔ہندوستان چوتھا ملک ہے ،جس نے یہ کامیابی حاصل کی۔نریندر مودی نے کہا کہ اس کے لئے ’’مشن شکتی ‘‘ کے سائنسداں مبارکباد کے مستحق ہیں۔مشن شکتی سکیوریٹی کے خوابوں کا ایک قدم ہے۔

مودی نے کہا کہ ہندوستان نے خلائی شعبے میں جو کام کیا ہے۔اس کا بنیادی مقصد ہندوستان کی ترقی اور ہندوستان کی تکنیکی رفتار ہے۔اور آج کا یہ ’’مشن شکتی ‘‘ان خوابوں کو محظوظ کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔