Wednesday, April 23, 2025
Homeبین الاقوامیوزیر آعظم نریندر مودی کو”گلوبل گول کیپر ایوارڈ“سے نوازا گیا

وزیر آعظم نریندر مودی کو”گلوبل گول کیپر ایوارڈ“سے نوازا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

نیو یارک: وزیر آعظم نریندر مودی کو منگل کے روز بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے ”سوچھ بھارت مشن“ کے لئے”گلوبل گو ل کیپر ایوارڈ“سے نوازاگیا۔یو این جی اے کے موقع پر ایک تقریب میں انہیں بل گیٹس نے ایوارڈ سے نوازا۔نریندر مودی نے یہ ایوارڈ ملنے پر  بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اوراس ایوارڈ کو  130کروڑ ہندوستانیوں کے نام کیا۔وزیر آعظم نے کہا کہ انہیں ملا یہ اعزاز لاکھوں ہندوستانیوں کے لئے ہے،جنہوں نے اس مشن میں حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ ”مہاتما گاندھی کی  150ویں سالگرہ کے موقع پر مجھے یہ ایوارڈ دیا جانا میرے لئے ذاتی طور پر بھی بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے پانچ سال قبل پہلی بار کلین انڈیا مہم کے بارے میں بات کی تو،مختلف رد عمل سامنے آئے تھے،لیکن اگر آپ اپنے مقصد کے لئے پر عزم ہیں تو پھر اس کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی“۔

مودی نے کہا کہ ”میں اس ایوارڈ کو ان لوگوں کے لئے وقف کرتا ہوں،جنہوں نے اپنی روز مرہ کی زندگی میں صفائی کو اولین ترجیح دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ کہ ان کی حکومت نے سوچھتا مشن شروع کیا تھا،لیکن لوگوں نے اسے سنبھال لیا۔

وزیر آعظم نے کہا کہ ”جب انہوں نے 2014میں اقتدار سنبھالا تھا،اسوقت ملک میں 40فیصد سے کم گھروں میں بیت الخلاء تھے اور اب

100فیصد گھروں میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوچھ بھارت مشن کی کامیابی نے سب سے زیادہ خواتین کو فائدہ پہنچایا،کیونکہ دیہی علاقوں میں خواتین کو رفاع حاجت کے لئے اندھیرا ہونے کا انتظار کرنا پڑتا تھا۔

مودی نے کہا کہ اس مشن نے ہزاروں جانوروں کو بچانے میں بھی مدد کی ہے۔انہوں نے ڈبلیو ایچ او کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا،جس میں کہا گیا ہے کہ گھروں میں بیت الخلاء تعمیر کرنے سے 300,000افراد کی جانیں بچیں۔