حیدرآباد : تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے کلکٹروں سے کہا ہے کہ وہ ریاست بھر کے جنگلات کے احیاء کے لئے ایل لاۂ عمل تیار کریں اور ایکشن پلان شروع کریں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر معاشرتی جنگلات رہائشی علاقوں میں درجہ حرارت کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں تو جنگل کی ترقی ماحول میں تبدیلی لائے گی،اور بارش کی آمد کے لئے مدد کرے گی۔
وزیر اعلیٰ نے چہارشنبہ کو کہا کہ بجٹ بحالی کے پروگرام گجویل حلقہ اسمبلی کے دائرہ اختیار کے تحت سنگایاپلی،ننتور،کومٹی باندا میں نافذ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے وقت جب وہ گاجویل حلقہ کی نمائندگی کر رہے تھے،جنگل کا پورا رقبہ درختوں کے بغیر اور بنجرتھا اور صورتحال تقریبا صحرا کی طرح تھی۔جنگلات کی بحالی کے نظریہ کے ساتھ،ایک جامعہ منصوبہ تیار کیا گیا اور اس پر عمل در آمد کیا گیا۔بھالی کے کام تین سال پہلے شروع ہوئے تھے۔اب اس کا نتیجہ سامنے آرہا ہے۔پورا علاقہ ہر یالی سے بھرپور ہے اور بارش میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں 66.48 لاکھ ہیکٹر رقبہ پر جنگلات دستیب ہیں اور یہ ریاست کی کل اراضی کا تقریبا 23.4فیصد ہے۔
سینئیر جنگلاتی عہدیداروں نے کلکٹرز کو بتایا کہ جنگل کی بحالی،درجہ حرارت میں کمی،بارش میں اضافہ اور آلودگی کی سطح کو کم کرنا۔یہ حیاتیاتی تنوع کو بھی قابل بناتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کیمیا پروگرام سے فنڈز دستیاب ہیں ان کو بستی کے لئے استعمال کیا جائے گا اور محکمہ جنگلات کے ذریعہ درختوں کی نشو نما کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزراء،ارکان اسمبلی اور کلکٹرس جنگلات کی حفاظت کی ذمہ داری لیں۔
جنگلات کی بحالی کے پروگرام میں حصہ لینے کے بعد،کلکٹروں نے کومتی باندا میں تعمیر کردہ مشن بھاگیرتا پلانٹ کا دورہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے وہاں کلکٹرس کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا۔بعد میں ان سے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ نے نئے پنچایت راج ایکٹ کے نفاذ،نیا بلدیات ایکٹ اور نئے ریونیو ایکٹ کے قیام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصدگاؤں اورقصبوں کو صاف اور سر سبز بنانا ہے اور اسی کے مطابق ریاست میں 60رازہ ایکشن پلان کے دوران اقدامات کئے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومے ایک نیا ریونیو ایکٹ تیار کر رہی ہے،جو بد عنوانی سے پاک و شفاف ہوگی اور اس سے عوام کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔
اس پروگرام میں،وزرائاند کرنریڈی،ایرابیلی دیاکر راؤ،ایٹیلا راجندر،جگدیش ریڈی،ٹی سرینواس یادو،ویمولا پرشانت ریڈی،سرینواس گوڑ،کوپولا ایسور،نرنجن ریڈی،مللہ ریڈی،ریاستی منصوبہ بندی بورڈ کے وائس چئیر مین بی ونود کمار،ایم پی جے سنتوش کمار،حکومت کے چیف ایڈوائزر راجیو شرما،ایم ایل سی پلہ راجیشور ریڈی،سیری سبھاش ریڈی،سی ایم او کے پرنسپل سکریٹری ایس نرسنگ راؤ اور دیگر نے شرکت کی۔