Monday, June 9, 2025
Homesliderوسیم رضوی اب جتیندرنارائن سنگھ تیاگی ہوگیا

وسیم رضوی اب جتیندرنارائن سنگھ تیاگی ہوگیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ یہ مانا جاتاہے کہ جو ملعون رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخی کرتا ہے اس کا انجام دینا میں ہی ظاہر ہونا شروع ہوجاتا ہے اور ایسی ہی سزا ہندوستانی ملعون وسیم رضوی کو بھی ملی ہے جسے رب العزت نے آج سب سے پہلے اسلام سے خارج کرنے کی راہ ہموار کردی ہے اب اس نے سناتن مذہب اپنالیا ہے ۔ اپنے متنازعہ بیانات پر اکثر سرخیوں میں رہنے والے شیعہ سنٹرل وقف بورڈکے سابق صدر وسیم رضوی نے پیرکو سناتن مذہب اپنا لیا۔رضوی نے یہ اطلاع خود ایک ویڈیو میں جاری کی۔ غازی آباد کے ڈاسنا میں ایک مندر میں یتی نرسمہانند سرسوتی نے انہیں سناتن مذہب قبول کروایا۔

رضوی نے کہاکہ مذہب تبدیلی کی یہاں پرکوئی بات نہیں ہے ، جب مجھ کو اسلام سے نکال دیا گیا تب یہ میری مرضی ہے کہ میں کس مذہب کو قبول کروں۔ سناتن مذہب دنیا کا سب سے پہلا مذہب ہے اور اس میں اتنی اچھائیاں ہیں جوکسی دوسرے مذہب میں نہیں ہیں۔ اسلام کو میں نے کبھی مذہب نہیں سمجھا۔ ہرجمعہ کو جمعہ کی نماز میں میرے اوریتی نرسمہانند کے سرپر انعام کی رقم بڑھا دی جاتی ہے ۔ا س لئے میں اپنی مرضی سے آج سناتن مذہب اپنا رہا ہوں۔

اس موقع پر یتی نرسمہا نند سرسوتی نے کہاکہ وسیم رضوی تیاگی برادری میں شامل ہوگے ۔ رضوی کا نام اب جتیندر نارائن سنگھ تیاگی ہوگا۔خیال رہے کہ رضوی اکثر اسلام سے متعلق بیان بازی کرتے رہے ہیں۔ اس نے کئی بارخود پرجان لیوا حملہ کئے جانے کا اندیشہ ظاہرکیا ہے ۔ رضوی نے کہا ہے کہ انہوں نے قرآن حکیم کی 26آیتوں کو عدالت میں چیلنج کیا ہے جس کے سبب مسلم سخت گیر انہیں قتل کرناچاہتے ہیں۔ ملعون ہمیشہ ہی اپنے متنازعہ بیانات سے نئے نئے مسائل پیدا کرتا رہا ہے ۔