Monday, June 9, 2025
Homesliderوسیم رضوی سی بی آئی کی تحقیقات سے بچنے کےلئے ناپاک کوشش...

وسیم رضوی سی بی آئی کی تحقیقات سے بچنے کےلئے ناپاک کوشش میں مصروف:ڈاکٹر ایوب

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کی مجنون حرکت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ڈاکٹر ایوب سرجن کہا کہ سپریم کورٹ میں قرآن  حکیم سے 26 مقدس آیات کو ہٹانے کی عرضی داخل کرتے ہوئے  پورے عالم اسلام کے جذبات کو مجروح کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ  وسیم رضوی ایک جاہل و احمق شخص ہے وہ بدعنوانی کے جرم سے اپنی گردن بچانے کے علاوہ اسلام دشمن عناطر اور تنظیموں کو خوش کرنے کے لئے  یہ حرکت  کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قرآن  کریم اللہ کا کلام ہے اور پوری انسانیت کے لئے ایک بہترین نمونہ ہے جو انسان کو امن کی  زندگی بسر کرنے کی راہ دیکھاتا ہے  اور فلاح ورحم کی دعوت دیتا ہے۔

وسیم رضوی نے قرآن  حکیم کی مقدس آیات کو نکالنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست  داخل کرکے ایک مرتبہ پھر اسلام اور پوری انسانیت کے خلاف جارحانہ اشتعال انگیز حرکت کی ہے جو کسی بھی مذہب کے لئے قابل قبول نہیں ہے ۔ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے اپنے بیان میں یہ تاثرات دئے ہیں ۔

ڈاکٹر ایوب سرجن  نے مزید کہا ہے کہ سیاسی مفاد اور کرسی کی لالچ نے اسے  پاگل بنا دیا جس کے سبب وہ ایسی اسلام و انسانیت مخالف حرکت کر رہا ہے ۔ چیئر مین کی کرسی پر رہتے ہوئے اس نے جو قانون کے مخالف کام کیا ہے اس کی سی بی آئی تحقیقات ہو رہی ہیں اوروہ اس سے بچنے کے لئے ایسی اسلام مخالف حرکت کررہا ہے تاکہ اس کو راحت مل سکے  لیکن یہ ممکن نہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ وسیم رضوی کو کیا معلوم نہیں جس قرآن کو پڑھ کر پوری دنیا میں روز بروز کثیر تعداد میں لوگ اسلام کے قریب آرہے تو وہ قرآن دہشت گردی کا درس کیسے دے سکتا ہے ۔ قرآن  جو ایک ادنیٰ سے جاندار چونٹی پر رحم کا درس دیتا ہے تو وہ کسی انسان کو قتل کا کیسےحکم  دے سکتا ہے۔ وسیم رضوی اپنے ذاتی مفاد اور سیاسی وجود کے لئے  فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والا بیان مسلسل دے رہا ہے ،جس کا اسلام قرآن و حدیث کی روشنی میں دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے۔اسلام دفاع کا حکم دیتا ہے  اور  جنگ کی پہل کرنے کی سخت ممانعت ہے۔