Monday, June 9, 2025
Homeہندوشاکھا پٹنم۔وجئے واڑہ اے سی ٹرین کا افتتاح ملتوی

وشاکھا پٹنم۔وجئے واڑہ اے سی ٹرین کا افتتاح ملتوی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی کے ہفتہ کی سہ پہر دیہانت کے بعد پانچ روزہ وشاکھا پٹنم۔وجئے واڑہ ڈبل ڈیک اے سی ٹرین کے افتتاح کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ریاستی وزیر ریلوے سریش انگڑی کے ذریعہ اے سی ٹرین کو 26اگسٹ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جانا تھا۔نئی ٹرین وشاکھا پتنم سے صبح 5.45بجے نکلے گی اور 11.15بجے وجئے واڑا پہونچے گی۔اسی شام کو ٹرین 5.30بجے وجئے واڑا سے روانہ ہوگی اور رات 11 بجے وشاکھا پٹنم پہونچے گی۔

یہ ٹرین جمعرات اور اتوار کے سوا پانچ دن چلائی جا ئے گی۔یہ دو واڑا،انا کاپلے،تونی،ثمر لاکوٹا،راجہ مندری،ایلوروریلوے اسٹیشنوں پر رکے گی۔