Monday, April 21, 2025
Homeتازہ ترین خبریںوشوا ہندو پریشد ،ملک بھر میں وجئے مہا منتر جاپ انوشٹھان پروگرام...

وشوا ہندو پریشد ،ملک بھر میں وجئے مہا منتر جاپ انوشٹھان پروگرام کرے گی منعقد

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی : وشوا ہندو پریشد ،جس نے لوک سبھا انتخابات تک رام مندر مدے پر کوئی بھی تحریکی پروگرام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،وہ ہفتہ کو ملک بھر میں وجئے مہا منتر جاپ انوشٹھان  پروگرام منعقد کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔وشوا ہندو پریشد کے ترجمان ونود بنسل نے کہا کہ ہماری مختلف تنظیمیں ،مندروں اور گاؤں کے مختلف علاقوں میں جمع ہوں گے اور ۔رام ،جئے رام، کا جاپ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 6اپریل ہندو کیلینڈر اور سروا سدھی یوگا کے مطابق ایک اچھا دن ہے۔اور 13بار منتر کا جاپ کرنے سے رکاوٹیں دور ہوں گی۔

وشوا ہندو پریشد کے لیڈر نے کہا کہ پورے ملک میں 13کروڑ بھکتوں کو جمع کرنے کا ہدف ہے۔بنسل نے کہا کہ اس پروگرام کے انعقاد کا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔یہ رام مندر کی تعمیر کے لئے مذہبی عہد ہے۔اس میں کچھ بھی سیاسی نہیں ہے، کیونکہ اس دن منتر کا جاپ اچھا ہوتا ہے۔ہم رام مندر کی تعمیر میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنا چاہتے ہیں۔