Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگوعدہ خلافی میں کانگریس اور بی جے پی ایک ہی سکے کے...

وعدہ خلافی میں کانگریس اور بی جے پی ایک ہی سکے کے دورخ

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنو۔کانگریس کے انتخابی منشورکو سبز باغ قرار دیتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سربراہ مایاوتی نے تنقید کی اور کہا کہ بی جے پی کی طرح وعدہ خلافی کرنے والی کانگریس کے تئیں بھی عوام کے اعتماد میں کافی کمی آئی ہے ۔اترپردیش کے باہر پارٹی کے لئے سیاسی میدان کو وسعت دےنے کے لئے کوشاں مایاوتی نے اڈیشہ سے انتخابی مہم کا آغاز کیا ہے وہ جمعرات کو آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں پارٹی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلائیں گی۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا کانگریس پارٹی کا لوک سبھا انتخابات کے لئے انتخابی منشورسابق میں ان کے وعدوں کی طرح ہی صرف دکھاوا اورسبز باغ معلوم ہوتا ہے ۔کانگریس کے ذریعہ لگاتار وعدہ خلافی کرنے کا ہی نتیجہ ہے کہ اس کے وعدوں پر عوام میں اعتماد میں کمی آئی ہے ۔ اس معاملے میں کانگریس اور بی جے پی میں کوئی زیادہ فرق نہیں ہے اور اس معاملے میں دونوں ایک ہی سکے کے دورخ ہیں۔

 بی جے پی کے لیڈر ایس پی۔ بی ایس پی ۔آر ایل ڈی اتحاد سے اتنا زیادہ خائف ہیں کہ وہ آئے دن مسائل کے بجائے اتحاد اور اس کے اعلی لیڈروں کے خلاف ذات پات اور دیگر بے تکی بیان بازی کرتے رہتے ہیں ان حربوں سے متاثرہوئے بغیر انتخاب میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے انہیں منھ توڑ جواب دینا ہے ۔ مایاوتی آندھرا پردیش میں تروپتی کے ایس وی یو اسٹیڈیم میں پہلی عوامی ریلی سے خطاب کریں گی جبکہ بعد میں وہ تلنگانہ کے درالحکومت کے علاقے بشیر باغ کے ایل بی اسٹیڈیم میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گی۔ آندھرا پردیش میں لوک سبھا کے ساتھ اسمبلی انتخابات بھی ہوں گے ۔ اس انتخاب میں بی ایس پی نے پاون کلیان کی جن سیوا پارٹی سے اتحاد کیا ہے ۔ تلنگانہ میں بی ایس پی اکیلے ہی انتخابی میدان میں ہیں۔