Wednesday, April 23, 2025
Homesliderونگز انڈیا کا حیدرآباد میں انعقاد ہوگا

ونگز انڈیا کا حیدرآباد میں انعقاد ہوگا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ سول ایوی ایشن کے شعبے میں ملک کی سب سے بڑی نمائش  ونگز انڈیا کا اگلا ایڈیشن اگلے سال مارچ میں حیدرآباد میں منعقد کیا جائے گا۔ فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی) نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے  کہ ہر دوسرے سال منعقد ہونے والے ونگز انڈیا 2022 کا انعقاد 24 سے 27 مارچ 2022 تک حیدرآباد کے بیگم پیٹ ایرپورٹ پر کیا جائے گا۔ اس کا اہتمام وزارت شہری ہوا بازی اور ایف آئی سی سی آئی نے مشترکہ طور پر کیا ہے ۔

 اس میں ہندوستان کی ہوا بازی کی صنعت کے نمائندے اس شعبے سے متعلق چیلنجوں اور نئی ٹکنالوجی کے ذریعہ ان کے حل پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ایف آئی سی سی آئی نے کہا ہے  کہ توقع ہے کہ 150 سے زائد ملکی اور بین الاقوامی نمائش کنندگان ونگز انڈیا۔ 2022 میں شرکت کریں گے اور 25 طیاروں کو نمائش کے لئے رکھے جائیں گے ۔ نمائش کے دوران بین الاقوامی کانفرنسیں ، عالمی سی ای او فورمز ، بزنس ٹو بزنس اور بزنس ٹو سرکاری میٹنگ بھی منعقد ہوں گی۔

ایف آئی سی سی آئی نے کہا ہے کہ اگلے سال ہونے والا یہ پروگرام بڑے پیمانے پر منعقد کیا جائے گا اور اس میں پہلے کے تمام پروگراموں کے مقابلے میں زیادہ حصہ داری ہوگی۔ کورونا سے پہلے ہندوستانی ہوا بازی کی صنعت بہت تیزی سے ترقی کر رہی تھی۔ توقع ہے کہ 2024 تک یہ دنیا کی تیسری سب سے بڑی ہوابازی مارکیٹ بن جائے گی۔ سال 2010 میں ملک میں بین الاقوامی اور گھریلو ہوائی مسافروں کی تعداد 7.9 کروڑ تھی جو سال 2017 میں بڑھ کر 15.8 کروڑ ہوگئی۔ توقع ہے کہ سال 2037 تک ہوائی مسافروں کی تعداد 52 کروڑ ہوجائے گی۔ ملک میں طیاروں کی تعداد سال 2038 تک ملک میں 2500 ہونے کی امید ہے ۔