نئی دہلی: وزیر آعظم نریندر مودی نے سہارنپور میں اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔انہوں نے کانگریس کے امیدوار عمران مسعود کا نام لئے بغیر ان کے بو ٹی بوٹی والے بیان کی یاد دلاتے ہوئے ان پر تنقید کی۔مودی نے کہا کہ ’’وہ بوٹی۔ بوٹی کی دھمکی دینے والے لوگ ہیں اور ہم بیٹی ۔بیٹی کی حفاظت اور عزت کرنے والے لوگ ہیں۔
مودی نے مزید کہا کہ ’’کسان ہو ،جوان ہویا پھر نوجوان ،سب کا تحفظ ،سب کی ترقی اور سب کی عزت یہی اس چوکیدار کا مقصد رہا ہے،اور رہے گا۔
مودی نے کہا کہ ان مہا ملاوٹ لوگوں کے عمل سے پتہ چلتا ہے کہ اقتدار میں آنے پر وہ کیسے کام کریں گے۔مودی نے چودھری اجیت سنگھ پر بھی جم کر تنقید کی۔کہا کہ انہوں نے اپنے مفاد کے لئے ساری حدیں ہی پار کی ہیں۔