Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںویاناڈ میں راہل گاندھی کے خلاف تین اور گاندھی اترے میدان میں

ویاناڈ میں راہل گاندھی کے خلاف تین اور گاندھی اترے میدان میں

- Advertisement -
- Advertisement -

ویاناڈ: کانگریس صدر راہل گاندھی اس بار لوک سبھا انتخابات میں اتر پردیش کی امیٹھی لوک سبھا نشست کے علاوہ کیرالہ کی ویاناڈ نشست سے بھی انتخاب لڑ رہے ہیں۔ویاناڈ نشست کے ساتھ ساتھ کیرالہ کی سبھی 20نشستوں پر 23 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ویاناڈ سے راہل گاندھی کے خلاف اور تین گاندھی بھی انتخابی میدان میں اترے ہیں۔

راہل گاندھی کے سامنے اترے مزید تین امیدوارکے ای راہل گاندھی کے راگھل گاندھی اور کے ایم شیو پرساد گاندھی ہیں۔ان میں سے دو امیدوار آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑنے کی تیاری میں ہیں۔

33سال کے کے ای راہل گاندھی کو ٹایم کے رہنے والے ہیں۔وہیں اگیلا انڈیا مکل کجگام پارٹی کے امیدوار کے راگھل گاندھی کوئمبتور کے رہنے والے ہیں۔اور تریشور کے رہنے والے کے ایم شیو پرساد گاندھی  بھی آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑنے کی تیاری میں ہیں۔ایک ہی طرح کے ناموں کے امیدواروں کے بیچ مقابلہ دیکھنے لائق ہوگا۔