Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگویتنامی بچے مردہ سانپ کے ساتھ رسی کی طرح کھیل رہے تھے

ویتنامی بچے مردہ سانپ کے ساتھ رسی کی طرح کھیل رہے تھے

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: ایک حیرت انگیز واقعہ میں ویتنام کے بچوں نے ایک مردہ سانپ کو رسی کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اور خوشی سے اچھلتے ہو ئے رسی کا کھیل کھیلا۔

اس تعجب خیز واقعہ کی ویڈیو کلپنگ وائرل ہونے کے بعد لوگ اس کی تعریف بھی کر رہے ہیں اور اس پر حیرت کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔کیونکہ ویڈیو کلپنگ میں جس طرح دیکھا گیا ہے،اس سے تو ہر کسی کو تعجب ہو گا۔

در اصل ویڈیو میں دو بچوں کو ایک مردہ سانپ کو رسی کی طرح ہلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،جبکہ ایک لڑکی خوشی سے اس پر اچھلتی ہے۔اور پیچھے سے خواتین کی جانب سے ان بچوں کو یہ کھیل جاری رکھنے کی ترغیب دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔