Thursday, April 25, 2024
Homesliderویزٹ ویزا پر عمرہ کرنے کی اجازت دے دی گئی

ویزٹ ویزا پر عمرہ کرنے کی اجازت دے دی گئی

- Advertisement -
- Advertisement -

جدہ ۔ ویزٹ ویزا جسے دوسرے لفظوں میں سیاحتی ویزا کہا جاتا ہے یہ ویزا رکھنے والوں کےلئے اب خوش خبری ہے کہ وہ بھی عمرے کی سعادت حاصل کرسکیں گے ۔وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ مملکت اب سیاحتی ویزا رکھنے والےافراد کو بھی  عمرہ کرنے کی اجازت دے گی۔49 ممالک کے شہری ویزٹ سعودی عرب یا ایر پورٹ  پر پہنچتے ہی آن لائن ویزا حاصل کر کے عمرے کی سعادت حاصل  کر سکیں گے۔ یہ فیصلہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کوعمرہ  ادا کرنے کی اجازت دینے کے لیے کیا گیا ہے۔اہل ہونے والوں میں امریکہ اور برطانیہ کے ویزے رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ شینگن ویزا رکھنے والے بھی شامل ہیں۔

 ضابطےعازمین عمرہ  کو مملکت کے دوسرے شہروں کا دورہ کرنے کے لیے سیاحتی ویزا حاصل کرنے کی اجازت دیتے ہیں، جو 12 ماہ کے لیے درست ہے۔ جن کے پاس فیملی وزٹ ویزا ہے انہیں عمرہ کرنے کی اجازت ہے، عتمارنا ایپ کے ذریعے بکنگ کر کے یہ لوگ عمرہ کرسکتے ہیں ۔ عمرہ کرنے کے لیے زائرین کو جامع ہیلتھ انشورنس حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، جس میں کورونا کے علاج کے اخراجات، حادثات کے نتیجے میں موت یا معذوری، اور پرواز میں تاخیر یا منسوخی سے پیدا ہونے والے اخراجات شامل ہیں۔

 جو لوگ اس وقت اہل ہیں ان کے علاوہ دیگر ممالک سے عمرہ کرنے کے خواہشمند افراد کو اپنے ممالک میں مملکت کے سفارت خانوں میں ویزا کے لیے درخواست دینا چاہیے۔ مطلوبہ دستاویزات میں رہائش اور ملازمت کا ثبوت، واپسی کا ٹکٹ، مالی استحکام ثابت کرنے والا بینک اسٹیٹمنٹ، سفر کا پروگرام، اور مکمل ذاتی معلومات شامل ہیں۔یاد رہے کہ کورونا کی وجہ سے دو سال حج میں بیرونی ممالک کے افراد کو اجازت نہیں دی گئی تھی لیکن اس سال کورونا کی وبا پر قابو پانے کے بعد نہ صرف بیرونی ممالک کے عازمین کو حج کرنے کی اجازت دی گئی بلکہ 10 لاکھ سے زیادہ افراد نے حج کیا جس کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے تھے ۔