Thursday, April 25, 2024
Homesliderویلنٹائن ڈے گفٹ، نوجوانوں کو سائبر ڈکیتی سے محفوظ رہنے کا مشورہ

ویلنٹائن ڈے گفٹ، نوجوانوں کو سائبر ڈکیتی سے محفوظ رہنے کا مشورہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔یوم عاشقان میں اب جبکہ چند دن باقی ہیں اور 14فروری کو نوجوان ویلنٹائن ڈے منانے کے لئے کمر بستہ کیے ہوئے  ہیں لیکن اس دوران  تلنگانہ پولیس نے نوجوانوں کو انتباہ دیا ہے کہ وہ جعلی اور فرضی تحائف کی پیش کش اور لالچ  کا شکار نہ بنے  جو کہ  سائبردھوکہ بازوں اور بدمعاشوں کی جانب  سے لوگوں کو دھوکہ دہی کے ذریعہ ان کے بنک اکاؤنٹ میں موجود رقومات  کا صفایا کرتے ہیں ­۔

ویلنٹائن ڈے کے موقع پر نوجوانوں میں موجودجنون کا فائدہ اٹھانے  کے لئے سائبر دھوکہ باز ان  نوجوانوں کو لوٹنے  کے مقصد کے ایک اور نئے تخرب کاری کے ساتھ آئے ہیں اور کئی لنکس اس وقت سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں۔ویلنٹائن گفٹ کے نام پر  لنک بھیجنے کے بعد دھوکے باز نصف درجن سے زیادہ آسان سوالات کے جوابات کے کوئز میں حصہ لینے کے لئے لنک کھولنے کو کہتے ہیں۔

اگر لنک حاصل کرنے والے افراد جوابات دیتے ہیں اور سوالات کا صحیح جواب دیتے ہیں تو اس کے بعد انہیں  کوئی پیغام ملے گا جس میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے کوئز میں ایک برانڈ موبائل فون جیتا ہے اور اسے وصول کرنے کے لئے انہیں ایک ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا تاکہ وہ انعام حاصل کرنے کی کارروائی  اور اس کی 1500 روپے فیس  ادا کریں۔

پولیس حکام نے کہا ہے کہ ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد رقم کی ادائیگی کے چند منٹ بعد ہی تمام رابطے ختم کردئے جاتے ہیں اور پھرکوئی جواب نہیں دیا جاتا ہے۔ اس کےبعد ایپ کے ذریعہ  عوام  کے  فون میں محفوظ کی گئی اہم معلومات سمیت تمام اعداد و شمار تک سائبر دھوکہ بازوں کی رسائی ہوجاتی ہے جہاں سے وہ بنک اکاؤنٹ کے علاوہ شخصی تصاویر اور ویڈیوز کا سرقہ بھی کیا جارہا ہے ۔

چونکہ سائبر دھوکہ بازوں کی جانب سے موبائل فون میں ڈیٹا کا غلط استعمال کرنے کے خدشات زیادہ ہیں ، لہذا پولیس نے عوام کو خاص طور پر نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی لنک کو نہ تو واٹس ایپ گروپس میں شیئر کریں  اور نہ ہی سوشل میڈیا کے کسی دوسرے پلیٹ فارمز پر اس کی تفصیلات فراہم کریں ۔

سنٹرل کرائم اسٹیشن کے سب انسپکٹر جی ملش نے کہا کہ دھوکہ دہی کرنے والے دعوے کرتے ہوئے یہ لنک ملک کی نامورکمپنیوں کی جانب سے فراہم کردہ ہیں  جوصرف لوگوں کو راغب کرنے کے حربے ہیں ۔پولیس نے  کہا ہے کہ وہ  عوام  سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ نامعلوم افراد کی جانب سے فراہم کردہ لنکس یا سوشل میڈیا پر فارورڈ کی جانے والی لنکس کو  مکمل اطمینان کے بغیر نہ کھولیں۔