Wednesday, April 23, 2025
Homesliderوینکیا نائیڈو کا اے پی جے عبدالکلام کو خراج عقیدت

وینکیا نائیڈو کا اے پی جے عبدالکلام کو خراج عقیدت

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ ہندوستان کے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی سالگرہ کے موقع خراج عقیدت پیش کیا۔ نائیڈو نے جمعہ کے روز یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ عوام کے صدرکے نام سے مشہور کلام کو ملک کی دفاع اور خلائی استعداد کو مستحکم کرنے کے لیے ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ نائیڈو نے کہا ملک کے سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی جینتی پر ان کی پاکیزہ یادگار کو سلام۔ خلاءاور دفاعی تحقیقات کے شعبے میں ان کی کارکردگی کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ انھیں ملک کے نوجوانواں کی صلاحیتوں پر بہت یقین تھا۔ آج نوجوان صنعتکاران سے تحریک پاکر ہی نئے ہندوستان کے آپ کے خواب کو پوراکر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے عبد الکلام کی یوم پیدائش کے موقع پر کہا ہے کہ خودکفیل ہندوستان مہم کے تحت ملک کا ہدف ہندوستان کو دنیا کی سب سے بڑی فوجی طاقت بنانا ہے اور ہندوستان میں جدید فوجی صنعت کی ترقی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سات کمپنیاں آنے والے وقتوں میں ملک کی فوجی طاقت کا مضبوط مرکز بن جائیں گی۔سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کمپنیوں کی تشکیل سے ڈاکٹرکلام کا ایک مضبوط ہندوستان بنانے کا خواب پورا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج سابق صدر بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جی کا یوم پیدائش ہے ۔ ایک طاقتور ہندوستان کی تعمیر کے لئے جس طرح کلام صاحب نے اپنی زندگی وقف کی، یہ ہم سب کے لیے ایک تحریک ہے ۔ دفاعی شعبہ میں حکومت کی طرف سے کی گئی اصلاحات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں دفاعی شعبے میں اس سے زیادہ شفافیت ، اعتماد اور ٹکنالوجی پر مبنی طرز رسائی پہلے کبھی نہیں تھی۔