Monday, April 21, 2025
Homeتازہ ترین خبریںوی ہنمنت راؤ نے،بلدی انتخابات میں بی سی طبقہ کو پچاس فیصد...

وی ہنمنت راؤ نے،بلدی انتخابات میں بی سی طبقہ کو پچاس فیصد تحفظات دینے کا کیا مطالبہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : سابق رکن پارلیمنٹ وی ہنمنت راؤ نے پیر کو کہا کہ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ،حاجی پور عصمت دری متاثرین کے خاندان سے ملنے نہیں گئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بر سر اقتدار ٹی آر ایس پارٹی کے کار گزار صدر کے ٹی آر اور ریاستی کابینی وزراء نے بھی ان متاثرین کے خاندان والوں کی پرواہ نہیں کی،اور نہ ہی ان سے ملے۔

 

وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ یہ واضح مثال ہے جو ریاست کے BCsپر وزیر علیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے پیار کو ثابت کرتی ہے۔

 

انہوں نے عنقریب منعقد ہونے والے بلدی انتخابات میں BCsکو 50فیصد نشستیں دینے کا مطالبہ کیا،اور کہا کہ BCsکو ان کی آبادی کے تناسب پر تحفظات دئے جانے چاہئے۔اور کے سی آر سے اس مدے پر جواب دینے کی مانگ کی۔