Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگٹراویل بس الٹنے سے دس مسافرہوئے زخمی

ٹراویل بس الٹنے سے دس مسافرہوئے زخمی

- Advertisement -
- Advertisement -

نلگنڈہ : جمعرات کی صبح ضلع سوریہ پیٹ کے دورج پلی کے مقام پر نیشنل ہائی وے 65پر نجی ٹراویل بس الٹنے سے دس مسافر زخمی ہو گئے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا۔بس میں 50مسافرسوار تھے اور یہ بس وشاکھا پٹنم سے حیدرآباد جا رہی تھی۔

متاثرین کے مطابق،بس چہارشنبہ کے روز شام سات بجے وشاکھا پٹنم سے نکلی اور جمعرات کی صبح چار بجے اس حادثہ کا شکار ہوئی۔سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور سڑک کے کنارے کھلی جگہ پر الٹ گئی۔اسوقت بس کے سبھی مسافر سو رہے تھے۔

اس حادثہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو سوریا پیٹ کے ایریا اسپتال منتقل کر دیا۔پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔سوریہ پیٹ دیہی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔