Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگٹویٹر صارفین نے سی اے بی کی حمایت کے لئے اپنی مذ...

ٹویٹر صارفین نے سی اے بی کی حمایت کے لئے اپنی مذ ہبی شناخت کو بدل لیا

- Advertisement -
- Advertisement -

ٹویٹر پر ان دنوں شہریت ترمیمی بل کو لے کرکافی چرچے ہو رہے ہیں۔آلٹ نیوز کے مطابق، ٹویٹر کے متعدد صارفین،جنہوں نے مسلمان ہونے کا دعویٰ کیا ہے،وہ ٹویٹر پر شہریت ترمیمی بل (سی اے بی) کی حمایت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مختلف متن کو شئیر کیا ہے۔متعد د صارفین نے اپنی اپنی رائے لکھی۔ایک نے لکھا کہ ”میں مسلمان ہوں اور سی اے بی کی حمایت کرتا ہوں“۔

دوسرے صارف نے لکھا”میں اپنے مسلمان بھائیوں کی طرف سے ملک بھر میں شروع کئے گئے احتجاج کی سختی سے مذ مت کرتا ہوں،انہیں یا تو بل سمجھ میں نہیں آیا یا ان کے ساتھ ہیرا پھیری کر لی گئی ہے۔یا وہ جان بوجھ کر حکومت کو یہ سیاسی اقدام قرار دے رہے ہیں لیکن مجھے اس پر فخر ہے“۔

یہ ٹویٹر پر بل کی حمایت کا اعلان،11دسمبر 2019 کو پارلیمنٹ میں شہریت ترمیمی بل کے منظور ی کے پیش نظر سامنے آیا ہے۔مذ کورہ شہریت ترمیمی بل کو صدر رام ناتھ کوئند نے 12دسمبر کو اپنی منظوری دید ی ہے۔اس قانون کے تحت افغانستان،بنگلہ دیش اور پاکستان جیسے پروسی ممالک سے آنے والے تارکین وطن کو ہندوستانی شہریت دینے کی کو شش ہے۔

تاہم،جب آلٹ نیوز نے اس ایکٹ کی حمایت کرنے والے لوگوں کے پروفائلز اور پچھلے ٹویٹس کو دیکھا تو،ان میں سے کئی لوگوں کی شناخت ہندوؤں کے طور پر ہوئی۔جنہوں نے شہریت ترمیمی بل کی حمایت کے لئے اپنی مذ ہبی شناخت کو تبدیل کر لیا۔