حیدرآباد : ایم اے یو ڈی اور آئی ٹی کے وزیر کے تارک راما راؤ اور جی ایچ ایم سی کے مئیر ڈاکٹر بونتھو رام موہن نے ہفتہ کو جی ایچ ایم سی کے انفورسمنٹ،چوکسی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ایمر جنسی ٹو وہیلر ڈیزاستر ریسکیو فورس (ڈی آر ایف) کا افتتاح کیا۔وشواجیت کمپاٹی، آئی پی ایس،ڈائیریکٹر،انفورسمنٹ،ویجیلینس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ بھی آج کے اس ٹریننگ اینڈ ٹرانسپورٹ یارڈ میں موجود تھے۔
فوری رد عمل کے طور پر،مجوزہ دو پہیوں والی گاڑیاں فوری طور پر موقع پر مدد کے لئے پہنچ جائیں گی اور ڈی واٹرنگ، ٹریفک کے بہاؤ،وغیرہ کے لئے کے لئے کار آمد ہوں گے۔وہ 1/2پمپ سیٹ سے لیس ہیں،جو پٹرول،بجلی اور دیگر آلات سے چلتے ہیں۔ٹریننگ اینڈ ٹرانسپورٹ ونگ اینٹومیولوجی،الیکٹریکل اور ٹرانسپورٹ ونگ کے ممبروں کو امدادای کاموں کی ترنیت فراہم کرے گا۔