سلطان پور : بھارتیہ جنتا پارٹی کی لیڈر مینیکا گاندھی نے بی ایس پی (BSP) سپریمو مایاوتی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ بغیر پیسے لئے اپنی پارٹی کا ٹکٹ نہیں دیتی ہیں۔مرکزی وزیر مینیکا گاندھی سلطان پور حلقہ لوک سبھا سے بی جے پی کی امیدوار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مایاوتی جب اپنی پارٹی کے لوگوں کو نہیں بخشتی ہیں تو دوسروں کو کیا بخشیں گی۔بنا نوٹ کے ان کا گذارا نہیں ہوتا ۔وہ اپنی پارٹی کا ٹکٹ بھی بنا پیسے لئے نہیں دیتیں۔مینیکا نے کہا ’’مایاوتی ٹکٹ کی سوداگر ہیں۔مینیکا گاندھی نے دھمور بازار میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
مینیکا گاندھی نے مزید کہا کہ ’’ سب لوگ جانتے ہیں کہ مایاوتی ٹکٹ بیچتی ہیں۔یہ تو ان کی پارٹی کے لوگ فخر سے بولتے ہیں۔مایاوتی کے 77گھر ہیں،اور وہ 15کروڑ میں ٹکٹ بیچتی ہیں۔