Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگٹک ٹاک اپنے صارفین سے اب گلیاں صاف کروائے گا

ٹک ٹاک اپنے صارفین سے اب گلیاں صاف کروائے گا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ سوشل میڈیا پر مختصر ویڈیوز شائع کرنے میں سرفہرست ایپ ٹک ٹاک جس پر حالیہ دنوں میں کافی تنقید ہوئی ہے اور کئی مقامات پر اس پر پابندی بھی عائد ہوئی تھی لیکن اب اس میں اپنے صارفین کو ایک سماجی کام میں مصروف کرنے کیلئے مہم شروع کی ہے۔

 ٹک ٹاک نے اب ہندوستان میں صفائی کو فروغ دینے کیلئے ایک مہم آغاز غیرسرکاری تنظیم بھومی کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے شروع کیا ہے جس کا نام ”کلین انڈیا“ رکھا گیا ہے جو دراصل سوچھ بھارت کو مزید فروغ دینے کیلئے عوامی تعاون کیلئے کی جانے والی مہم ہے۔ اس مہم کے ذریعہ ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کو یہ حوصلہ دے رہا ہیکہ وہ اپنے محلوں اور اطراف و اکناف میں صفائی کی مہم میں حصہ لیتے ہوئے اس کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر شائع کریں تاکہ دیگر صارفین کیلئے یہ مشعل راہ بنے۔

اس ضمن میں اظہارخیال کرتے ہوئے ٹک ٹاک انڈیا کی پبلک پالیسی کے ڈائرکٹر نتن سلوجا نے کہا کہ صفائی کیلئے ٹک ٹاک اور بھومی کی جانب سے شروع کردہ یہ مہم ہندوستان کے 30 اہم شہروں میں 2 اکٹوبر تک جاری رہے گی کیونکہ 2 اکٹوبر کو 150 ویں گاندھی جینتی ہے اور ہندوستان میں اس موقع کے اعتبار سے اس مہم کو کامیاب بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 دریں اثناءبھومی کے معاون بانی ڈاکٹر پرہلاتھن نے کہا کہ ہمیں ٹک ٹاک کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے سوچھ بھارت مہم کا حصہ ہونے پر خوشی محسوس ہورہی ہے کیونکہ ہم ہندوستان کے اہم شہروں میں صفائی کو یقینی بنانے کیلئے ٹک ٹاک کے صارفین کا تعاون بھی حاصل کررہے ہیں اور امید کی جارہی ہیکہ ٹک ٹاک پر مختصر ویڈیوز بنانے والے صارفین کی تعداد ہزاروں میں ہے اور وہ سوچھ بھارت مہم میں اپنا تعاون کرتے ہوئے نہ صرف ٹک ٹاک ویڈیوز کی خواہش بھی پوری کرسکتے ہیں بلکہ ایک سماجی کام میں بھی اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔