Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگٹک ٹاک پر پابندی ،15 اپریل کو سماعت

ٹک ٹاک پر پابندی ،15 اپریل کو سماعت

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ ٹک ٹاک ایپ پر پابندی سے متعلق مدراس ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی درخواست کی سماعت 15 اپریل کو کرے گی۔ عدالت نے ٹک ٹاک ایپ بنانے والی چین کی کمپنی بائٹ ڈانس کی درخواست کی سماعت کے لئے15 اپریل کی تاریخ مقرر کی۔ یاد رہے کہ مدراس ہائی کورٹ کی مدرئی بنچ نے 3 اپریل کو اس ایپ کے ذریعہ فحش اور غیر مناسب مواد فراہم کئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکز کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت دی تھی۔ جسے ایپ کمپنی نے عدالت میں چیلنج کیا ہے ۔ ہائی کورٹ نے میڈیا کو ٹک ٹاک سے بنائی گئی ویڈیوکلپ نشر نہ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ایپ کے ذریعہ صارفین چھوٹے ویڈیو بناتے ہیں اور ان کو شائع کرتے ہیں۔ اس ایپ کے ذریعہ نوجوان لڑکے اورلڑکیاں عریانیت ،غیر اخلاقی حرکات ریکارڈکرنے کے علاوہ اور جو من میں آیا بنادیا کے اساس پر ویڈیو بنارہے ہیں جوکہ اخلاقی قدروں اور ہندوستانی تہذیب کو بدنام کرنے میں اپنا رول ادا کررہے ہیں۔