حیدرآباد : بی شفیع اللہ،سکریٹری ’تلنگانہ مینارٹیز ریسیڈینشیل ایجو کیشن انسٹی ٹیوشن سوسائٹی“(ٹی ایم آر آئی ایس)نے آج ایک پریس نوٹ میں کہا کہ طلباء میں تمام صلاحیتوں کے فروغ اور انہیں تعلیمی میدان میں بہتر بنانے کے لئے کی بھر پور کو ششوں کے نتیجہ میں،ٹی ایم آر آئی ایس اسکول کے چھا طلباء نے رائفل شوٹنگ مقابلہ میں دو طلائی،چار سلور اور دو کانسی کے تمغے حاصل کئے۔
انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ اسٹیٹ اوپن رائفل شوٹنگ چمپینشپ 2019میں مختلف اضلاع کے ٹی ایم آر اسکولوں کے 21طلباء نے گچی باؤلی کے ایس اے ٹی ایس شوٹنگ رینج،ایچ سی یو میں منعقدہ،10ایم ٹی ایس،25ایم ٹی ایس،اور 50ایم ٹی ایس رینج میں حصہ لیا۔
1)۔محمد سلمان، پارکالا،بوائز۔1اسکول، 10ایم ٹی ایس، مین کیاٹیگری۔۔۔گولڈ میڈل۔
2)۔حاجی عبد الرشید، صنعت نگر،بوائز۔1اسکول، 10ایم ٹی ایس، مین کیاٹیگری۔۔۔سلور میڈل۔
3)۔روی تیجا گوڑ،دیور کنڈہ،بوائز۔1اسکول،10 ایم ٹی ایس، جونئیر،۔۔۔۔سلور میڈل۔
4)۔نائیلا انور،بہادر پورہ،گرلز۔1اسکول، 10 ایم ٹی ایس، یوتھ وومین،۔۔۔۔۔گولڈ اینڈ سلور میڈل۔
5)۔شیرین سمیہ،گولکنڈہ گرلز۔1اسکول،یوتھ وومین،جونئیرکیاٹیگری،۔۔۔۔برونز اینڈ سلور میدل۔
6)۔نائیلا انور،گولکنڈہ گرلز۔2اسکول،وومین کیاٹیگری۔۔۔۔۔۔برونز میڈل۔
طلباء کی کار کردگی کا تجزیہ کرنے کے بعد،11طلباء کو 11ویں ساؤتھ زون شوٹنگ چمپئینشپ 2019کے لئے منتخب کیا گیا،جو رائفل،پستول (این آر) میں ہواتھا،جو کیرالہ کے اڈوکیکی ڈسٹرکٹ رائفل اسو سی ایشن میں منعقد ہوگا۔منتخب طلباء کو قومی اور بین الاقوامی چیمپئین شپ میں نمائندگی کے لئے تیار کیا جائے گا۔شفیع اللہ نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے لئے، ٹی ایم آر آئی ایس اور ریاست تلنگانہ کے لئے اچھا نام کمائیں۔