Wednesday, April 24, 2024
Homesliderپارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس یکم دسمبر سے پرانی عمارت میں شروع ہونے...

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس یکم دسمبر سے پرانی عمارت میں شروع ہونے کا امکان

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس پرانی عمارت میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے اور مہینے کے آخر تک ختم ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے اس کے بارے میں  بتایا۔ذرائع نے کہا ہےکہ 7 سے 29 دسمبر کے درمیان اجلاس منعقد کرنے کی تجویز ہے اور تاریخوں کے بارے میں حتمی اور باضابطہ فیصلہ کابینہ کی کمیٹی برائے پارلیمانی امورکرے گی۔

سرمائی اجلاس عام طور پر ہر سال نومبر کے تیسرے ہفتے میں شروع ہوتا ہے لیکن اس بار دسمبر کے مہینے میں شروع ہونے جارہا ہے۔ جبکہ سیشن پرانی عمارت میں ہونے کا امکان ہے، حکومت اس ماہ کے آخر یا دسمبر کے اوائل تک 1,200 کروڑ روپے سے زیادہ کی تخمینہ لاگت سے تعمیر ہونے والی نئی عمارت کے علامتی افتتاح پر بھی غورکررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق 2023 کا پہلا پارلیمنٹ اجلاس یعنی بجٹ اجلاس نئی عمارت میں ہوسکتا ہے۔ گجرات اسمبلی کے انتخابات یکم اور 5 دسمبر کو دو مراحل میں  ہوں گے جس کے لیے بی جے پی، کانگریس اور عام آدمی پارٹی سمیت دیگر پارٹیاں پوری طاقت کے ساتھ تیاری کررہی ہیں۔ اس لیے کہا جا رہا ہے کہ گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کی وجہ سے اس بارسرمائی اجلاس 7 دسمبر سے ووٹنگ شروع ہونے کے بعد شروع ہونے کا امکان ہے، تاہم پارلیمنٹ کے اجلاس کے بارے میں حتمی فیصلہ اور باضابطہ اعلان ہونا ہنوز باقی ہے۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم کہ اس وقت بی جے پی ، کانگریس اور عام آدمی پارٹی کی تمام تر توجہ گجرات اسمبلی انتخابات پر مرکوز ہے جہاں برسر اقتدار بی جے پی کو اپنی ساکھ برقرار رکھنے کا چیلنج ہے تو دوسری جانب کانگریس اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کرنے کےلئے کوشاں ہے ۔ ان دو قدیم پارٹیوں کے درمیان پہلی مرتبہ عام آدمی پارٹی بھی میدان میں ہے جو پہلی ہی کوشش میں اپنا موجودگی کا احساس دلوانے کی خواہاں ہے ۔