Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںپارلیمنٹ کے جاری سیشن میں حکومت ہجومی تشدد کے خلاف قانون متعارف...

پارلیمنٹ کے جاری سیشن میں حکومت ہجومی تشدد کے خلاف قانون متعارف کر سکتی ہے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : سپریم کورٹ کی جانب سے ملک میں ہجومی تشدد کے بڑھتے معاملوں سے نپٹنے کے لئے ایک قانون بنانے کے لئے حکومت کو ہدایت دئے جانے کے ایک سال بعد،مرکز اس طرح کے قانون سازی کا کام کر رہا ہے اور پارلیمنٹ کے جاری سیشن میں اسے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

سپریم کورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی نے جمعہ کو سینٹر میں پوچھا کہ یہ قانون کے نافذ کرنے میں تاخیر کیو ں کر رہی ہے۔جبکہ گذشتہ سال،سپریم کورٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ  ماب لنچنگ پر قانون بنائے۔

راجستھان،جس نے  پچھلے دو سالوں میں ماب لنچنگ کے ایک درجن سے بھی زیادہ معاملوں کے بعداس کے  خلاف قانون لانے کے منصوبہ کا اعلان کیا ہے۔ پھر جولائی مہینہ کی شروعات میں،اتر پردیش قانون کمیشن نے ایک مسودہ بل کے تحت بھی سخت سزا کی سفارش کی۔جس میں عمر قید بھی شامل ہے۔