Sunday, June 8, 2025
Homesliderپانچ دن کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ...

پانچ دن کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے درمیان گھریلو سطح پر پیرکو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پانچ دن کے بعد مستحکم رہیں۔ اتوار کو اس میں لگاتار پانچویں دن35 پیسے فی لیٹرکا اضافہ کیا گیاتھا، جس کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول107.59 روپے اور ڈیزل96.32 روپے فی لیٹرکے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔

ممبئی میں پٹرول 113.46 روپے اور ڈیزل 104.38 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پٹرول سب سے مہنگا ہے 116.26 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 105.64 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے ۔ پٹنہ میں پٹرول 111.24 روپے اور ڈیزل 102.93 روپے فی لیٹر ، بنگلور میں پٹرول 111.34 روپے اور ڈیزل 102.23 روپے ہوچکا ہے ۔ جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں پٹرول کے ساتھ ڈیزل نے بھی سنچری بنائی ہے ۔ اب دونوں کی قیمتوں میں فرق صرف26 پیسے کارہ گیا ہے ۔ پٹرول کی قیمت 101.89 روپے اور ڈیزل کی قیمت 101.63 روپے فی لیٹر ہے ۔ نوئیڈا، دہلی این سی آر میں پٹرول کی قیمت 104.76 روپے اور ڈیزل کی قیمت 96.47 روپے فی لیٹر ہے ۔

ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور ڈیزل بھی سنچری کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ اس مہینے میں اب تک 25 میں سے 19 دنوں میں ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس ماہ اب تک پٹرول 5.95 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 6.55 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے ۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں پیرکو سنگاپورکے خام تیل میں تیزی کے ساتھ کاروبارکا آغاز ہوا۔ برینٹ کروڈ تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ برینٹ کروڈ0.83 فیصد اضافے کے ساتھ 86.24 ڈالرفی بیرل اورامریکی خام تیل 1.03 فیصد اضافے کے ساتھ اکتوبر 2014 کے بعد سات سال کی بلند ترین سطح یعنی 84.62 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

ملک کی سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول107.59 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.32 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔یہاں اس بات کا تذکرہ اہم ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے ۔