Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگپانچ ریاستوں کے لئے نئے گورنرس کا اعلان

پانچ ریاستوں کے لئے نئے گورنرس کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی : صدر جمہوریہ رام ناتھ کوئندنے ملک کے پانچ ریاستوں کے لئے نئے گورنرس کااتوار کو اعلان کیا۔کلراج مشرا کو ہماچل  پردیش سے راجستھان منتقل کیا گیا ہے،جہاں وہ کلیان سنگھ کی جگہ نئے گور نر بنائے گئے ہیں۔بی جے پی رہنما بنڈارو دتاتریہ کو کلراج مشرا کی جگہ ہماچل پردیش کانیا گورنر بنایا گیا ہے۔

بھگت سنگھ کوشیاری کو ودیا ساگر راؤ کی جگہ مہاراشٹرا کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔وہیں کیرالہ میں،عارف محمد خان کو نیا گورنر بنایا گیا ہے،پہلے ستھا سیوم یہاں کے گورنر تھے۔ڈاکٹر تاملیسائی سونڈرا راجن کو ای ایس ایل نرسمہن کی جگہ تلنگانہ کا نیا گورنر بنایا گیا ہے۔