Sunday, June 8, 2025
Homeبین الاقوامیپاکستانی وزیرآعظم عمران خان نے ”احساس لنگر اسکیم“کا افتتاح کیا

پاکستانی وزیرآعظم عمران خان نے ”احساس لنگر اسکیم“کا افتتاح کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آباد: پاکستانی وزیر آعظم عمران خان نے ”احساس سیلانی لنگر اسکیم“کا افتتاح انجام دیا۔اس اسکیم کے افتتاح کے بعد وزیر آعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ ”مذکورہ احساس سیلانی اسکیم“ کے تحت روزانہ 600ضرورتمند افراد کو مفت کھانا تقسیم کیا جائے گا،اور اس اسکیم کو دیگر شہروں میں بھی شروع کیا جائے گا،اور ملک بھرمیں 112لنگر خانے کھولے جائیں گے۔

افتتاح کے موقع پر عمران خان نے کہا کہ ’احساس پروگرام غربت کم کرنے کا سب سے بڑاپروگرام ہے،اس پروگرام کے تحت لنگر خانوں کے لئے فنڈز دئے جائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ ”مہنگائی بڑھا کر،غریب عوام سے ٹیکس اکٹھا کیا جاتا ہے،لیکن ہم اس کو الٹا کر رہے ہیں،ہم کاروباری طبقہ کی مدد کر رہے ہیں،اس لئے کہ وہ پیسہ کمائیں اوراس سے ہم ٹیکس اکٹھا کریں اور وہ ٹیکس کا پیسہ ہم کمزور طبقے پر خرچ کریں۔جیساکہ چین میں کیا گیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کو 13ماہ ہوئے ہیں اور لوگ پوچھ رہے ہیں کہ ”کہاں ہے نیا پاکستان۔؟ تو ضرور یہ ملک بھی بدلے گا اور بہت سی تبدیلیاں آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے اسپتالوں میں تبدیلی آرہی ہے،پولیس نظام میں تبدیلی لائی جا رہی ہے۔اور عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کے لئے کام کئے جارہے ہیں،لنگر خانے کھولنے کا منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تیرہ ماہ ہوئے ہیں،مگر لوگوں میں صبر نہیں ہے،وہ نئے پاکستان سے متعلق سوال پوچھ رہے ہیں۔