نئی دہلی : مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ ملک میں کبھی بھی کوئی شبہات یا خدشات نہیں تھے کہ کشمیر ہندوستا ن کا اٹوٹ انگ ہے۔یہ بات لداخ کے لیہ میں منعقدہ26ویں دفاعی انسٹی ٹیوٹ آف ہائیر بلڈ ریسرچ کے زیر اہتمام”کسان،جوان،وگیان میلہ“ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے بعد اس میلہ کا افتتاح انجام دینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا ”میں پاکستان سے پوچھنا چاہتا ہوں،کشمیر کب پاکستان کا تھا کہ اسے لیکر روتے رہتے ہو۔۔؟انہوں نے کہا کہ کشمیر پر پاکستان کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔دوسری طرف،اس نے پی او کے پر غیر قانونی قبضہ کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ”ہم پاکستان کے وجود کا احترام کرتے ہیں،اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ پاکستان مسلسل ہندوستان کے بارے میں اندھا دھند تبصرے کر تارہے۔
راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ ”کشمیر ہمیشہ سے ہی ہندوستان کا حصہ تھا،اور پاکستان کا کشمیر پر کوئی حق نہیں ہے۔اور کہا کہ پاکستان کومقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے حل پر توجہ دیناچاہئے۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ”ہم پاکستان کے ساتھ اچھے دوستانہ تعلقات رکھنا چاہتے ہین،لیکن پہلے اسے ہندوستان کے خلاف دہشت گردی کا استعمال روکنا چاہئے۔
رواں ماہ کے شروعات میں ریاست جموں و کشمیر کو دو مرکزی زیر انتطام علاقے بنائے جا نے کے بعدوزیر داخلہ کا لداخ کا یہ پہلا دورہ ہے۔
وزیر دفاع نے اپنے دورے کے دوران پاکستان سے درپیش خطرات کے پیش نظر خطے میں سیکیوریٹی انتطامات کا جائزہ لیں گے۔