Wednesday, April 23, 2025
Homeبین الاقوامیپاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے قومی سیاست میں واپسی کی...

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے قومی سیاست میں واپسی کی قیاس آرائیاں

- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آباد: میڈیا رپورٹس کے مطابق،پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف اپنی جماعت،آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کو بحال کرکے قومی سیاست میں واپسی کا ارادہ کر رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ نواز حکومت نے سابق صدر کے نومبر 2007میں ماؤرائے آئین ایمر جنسی نافذ کرنے پر 2013میں مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا تھا،جس کے نتیجے میں متعدد اعلیٰ عدالت کے ججوں کو نظر بند کر دیا گیا تھا اور 100سے زیادہ ججوں کو بر خاست کر دیا گیا تھا۔

76سالہ سابق صدر ایک غیر معمولی بیماریسے دو چار تھے۔اور وہ 2016میں ”علاج معالجے کے لئے دبئی روانہ ہوگئے تھے،اس کے بعد وہ واپس نہیں آئے ہیں،لیکن اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ دوبورہ پاکستانی سیاست میں سرگرم ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔