حیدرآباد: تلنگانہ پرائیویٹ ٹیچرس فورم کے ایک وفد نے وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی سے ملاقات کی اور کئی مسائل پر توجہ دلائی۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فورم کے صدر شیخ شبیرعلی نے کہا کہ وزیرتعلیم نے دعوی کیا کہ پرائیویٹ ٹیچرس کے مسائل پر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی توجہ دلائی گئی جس پر انہوں نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ اسکولس میں تبدیلیوں اور ان کو ازسرنو طورپر بہتر بنانے لینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
اس کمیٹی میں پرائیویٹ اسکولس ٹیچرس فورم کے ارکان بھی شامل ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیرتعلیم نے یقین دہانی کروائی کہ منگل کواسکولس کے انتظامیہ کے ساتھ اجلاس طلب کیاجائے گا جس میں اساتذہ کی تنخواہوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ جی او 45پر یقینی طورپر عمل کیاجائے گا۔حکومت پرائیویٹ ٹیچرس کے ساتھ ہے۔