Monday, June 16, 2025
Homesliderپرانا شہر حیدرآباد میں راکھی تہوار پر کورونا کا اثر

پرانا شہر حیدرآباد میں راکھی تہوار پر کورونا کا اثر

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: بہن اور بھائی کے اٹوٹ بندھن کی علامت مانے جانے والے راکھی تہوار پر کورونا کا اثر دیکھا گیا۔حیدرآباد کے پرانا شہر میں اس کی زور وشور سے تیاریاں کی جاتی تھیں۔رنگ برنگی راکھیوں کی دکانات سجائی جاتی تھیں۔اس تہوار کی آمد سے چندماہ پہلے ہی ان کی تیاری کا کام شروع کیاجاتا ہے تاہم ان کی تیاری کے بعد ان کو بھیجنے کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت نہ ہونے سے تاجرین فکر مند ہیں۔

آنے والے ماہ کے پہلے ہفتہ میں ہونے والے اس تہوار کے لئے ریٹیلرس راکھیوں کی خریداری نہیں کررہے ہیں جس کے نتیجہ میں پرانا شہر کے ہول سیل ڈیلرس مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔پرانا شہر میں کئی قسم کی راکھیوں کی تیاری کاکام کیاجارہا ہے جن میں ڈیزائنر،فینسی،چھوٹے بچوں کیلئے کارٹون راکھیوں کی تیاری کا کام کیاجارہا ہے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی خوب صورت راکھیاں مارکٹ میں دیکھی جارہی ہیں۔تاجرین کا کہنا ہے کہ تمام شعبہ جات پر کورونا کا اثر دیکھا گیا اور راکھی کے کاروبار پر بھی اس کا اثر دیکھاگیا۔