Sunday, April 20, 2025
Homesliderپرانا شہر حیدرآباد میں سادگی کے ساتھ بونال تہوار منایاگیا

پرانا شہر حیدرآباد میں سادگی کے ساتھ بونال تہوار منایاگیا

- Advertisement -
- Advertisement -

پرانا شہر حیدرآباد میں بونال تہوار بغیر کسی جوش وخروش کے منایاگیا۔کورونا کی صورتحال کی وجہ سے جاریہ سال یہ فیسٹیول سادگی کے ساتھ منایاگیا۔وزیرافزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو کی جانب سے کی گئی اپیل کے پیش نظر لڑکیاں اور خواتین جو ہر سال بڑی تعداد میں منادر میں پوجا کے لئے آتی تھیں، اس مرتبہ کورونا وبا کے پیش نظر اپنے گھروں میں ہی رہیں جہاں انہوں نے پوجا کی۔کورونا کی وجہ سے جاریہ سال کوئی جلوس نہیں نکالاگیا۔اسی دوران پولیس نے پرانا شہر کو چھاونی میں تبدیل کردیا۔پولیس کے مختلف شعبہ جات کے ٹاسک فورس،ریاپڈ ایکشن فورس کے جتھوں کو بڑی تعداد میں مختلف مقامات پر تعینات کیاگیا تھا۔احتیاطی اقدام کے طور پراہم منادر کے قریب بھی پولیس کو تعینات کیاگیا تھا۔