حیدرآباد۔ پرانی گاڑیوں کے شوقین افراد کےلئے بری خبر ہے کیونکہ اب پرانی گاڑی رکھنا آپ کےلئے مہنگا شوق ہوسکتا ہے کیونکہ ممکن ہے کہ کابینہ اس ہفتے کے آخر میں اپنے اگلے اجلاس میں گاڑیوں سے متعلق اسکریپج پالیسی لائے گی ، جس کی وجہ سے پرانی گاڑی رکھنا اور اس سے بھی زیادہ مسئلہ تجارتی گاڑی رکھنا مہنگا ہوجائے گا اور اگر گاڑی کا مالک 15 سال بعد اپنی گاڑی دینے پر راضی ہوجائے تو ٹیکس میں بھی چھوٹ ہوگی۔
ذرائع کے بموجب وزیر روڈ نتن گڈکری کے ذریعہ اجازت دئے جانے کے بعد کابینہ نے پرانی کاروں کو رکھنے کے لئے فیس میں اضافہ کیا تھا ، تاکہ لوگوں کو نئی گاڑیوں میں تبدیل کرنے کی ترغیب دی جائے۔خانگی چار پہہوں (کاروں ) والی گاڑیوں کے لئے ، دوبارہ اندراج کی فیس میں 25 گنا اضافہ کے بعد 600 سے بڑھا کر 15000 روپے کردی جاسکتی ہے۔ کاروباری چار پہیوں کی گاڑیوں کے لئے دوبارہ اندراج کی فیس کو موجودہ ایک ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کیا جاسکتا ہے۔
اسی طرح ، درمیانی درجے کی کمرشل فور وہیلر گاڑیاں اپنی رجسٹریشن کی تجدید کی فیس کو 1500 سے بڑھا کر 40 ہزار روپے تک اداکریں گی۔گاڑیوں کے مالکان جو اپنی پرانی گاڑیوں کو اسکریپ کرنے پر راضی ہیں انہیں اسکریپجج سرٹیفکیٹ مل جائے گا جو نئی گاڑیوں کی خریداری پر ٹیکس میں چھوٹ حاصل کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے اور اسے قابل منتقلی بنایا جاسکتا ہے۔
عہدیداروں نے کہا کہ اس اسکریپج پالیسی آٹوموبائل صنعت کے محرک پیکج کی مدد کرے گی اور کار سازوں نے نئی گاڑیوں خصوصا ٹرک اور بسوں کی مانگ پیدا کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ رواں سال اگست میں کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں 38.71 فیصد کمی واقع ہوئی۔اس سال جولائی میں پہلی مرتبہ تیارکردہ قانون مسودہ جو ابتدائی طور پر لازمی اسکریپج کے قانون کی منظوری کےلئے بنایا گیا تھا ، متعدد ترمیموں سے گزر چکا ہے اور اب پندرہ دن قبل گڈکری نے ان کی منظوری دے دی تب سے ، وہ مختلف وزارتوں میں سیکرٹری سطح کے عہدیداروں کے ذریعہ پری کابینہ کی جانچ پڑتال کے دور سے گزرے ہیں۔