Monday, April 21, 2025
Homesliderپربھاس اور راج مولی باہوبلی 3 کےلئے تیار

پربھاس اور راج مولی باہوبلی 3 کےلئے تیار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ ساؤتھ سوپر اسٹار پربھاس ان دنوں اپنی آنے والی فلم رادھے شیام کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ فلمی ستارے پربھاس اور پوجا ہیگڈے ہدایت کار رادھا کرشن کمار کی آنے والی فلم رادھے شیام کے لیے 11 مارچ کو سلور اسکرین پرنظر آئیں  گے ۔ اس فلم کی ان دنوں کافی دھوم ہے۔ ناظرین باہوبلی اسٹار پربھاس کی ہر فلم کو لے کر پرجوش رہتے ہیں۔ اس بار بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔ ان دنوں سوپر اسٹار پربھاس  اس فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اس دوران فلمی ستارے زبردست انٹرویو دے رہے ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران فلم اسٹار پربھاس نے اشارہ دیا ہے کہ وہ باہوبلی کے ڈائریکٹر  ایس  ایس راج مولی کے ساتھ ایک بار پھر ہاتھ ملانے جا رہے ہیں۔

اس کے بعد سے میڈیا میں کافی ہلچل مچی ہوئی ہے۔ باہو بلی کی اس بلاک بسٹر ٹیم کو سلور اسکرین پر دیکھنے کے لیے ہر کوئی دیوانہ ہے ۔ باہوبلی کی دو سوپر ہٹ فلموں کے بعد کئی بار اس کے تیسرے حصہ  کی خبریں آتی رہی ہیں۔ تاہم یہ رپورٹس کبھی درست ثابت نہیں ہوئیں۔ فلم اسٹار پربھاس بھی اپنی اگلی فلموں میں مصروف ہوگئے اور ہدایت کار ایس ایس راجامولی اپنی فلم آر آر آر میں مصروف ہوگئے۔ اب اگر فلمی دنیا سے آنے والی اندرونی خبروں پر یقین کریں تو یہ خبریں درست ثابت ہونے والی ہیں اور جلد ہی باہوبلی 3 کی شوٹنگ کا آغاز ہوسکتا ہے۔ خبریں ہیں کہ باہوبلی اسٹار پربھاس اور ہدایت کار ایس ایس راجامولی کی فلم باہوبلی کے تیسرے حصے پر کام جاری ہے۔ یعنی باہوبلی 3 کے ساتھ جلد ہی ہدایت کار راجامولی اور پربھاس ایک بار پھر اکٹھے ہو سکتے ہیں

تاہم اگر ایسا ہے تو بھی، اس میں بہت وقت لگے گا۔ کیونکہ ہدایت کار راجامولی اور پربھاس اپنے کئی پروجیکٹس میں مصروف ہیں۔ آر آر آر کے بعد ہدایت کار راجامولی اپنی اگلی فلم تلگو سوپر اسٹار مہیش بابو کے ساتھ مکمل کریں گے۔ جب کہ سوپر اسٹار پربھاس فلم ادی پورش کے بعد سالار، اسپرٹ اورکئی دیگر فلموں میں مصروف ہیں۔ ان حالات  میں مداحوں کو باہوبلی 3 کے لیے تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا۔