حیدرآباد ۔پان انڈین اسٹار پربھاس 23 اکتوبر کو اپنی سالگرہ منائیں گے اور ہر سال کی طرح دنیا بھر سے ینگ ریبل اسٹار کے مداح اور پرستار خوشی کے موڈسے بھرے ہوئے ہوں گے ۔ پربھاس کی سالگرہ کی تقریبات شروع ہو چکی ہیں۔ پربھاس کی بلاک بسٹر فلم مرچی تلگو ریاستوں کے سینما گھروں میں دوبارہ ریلیز ہوگی۔ آٹھ سال پہلے کوراتالہ شیوا کی ہدایت کاری میں اور یووی کریشنز کے پروڈیوس مرچی کو ریلیز کیا گیا تھا۔اس فلم کی شاندار کامیابی سے کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے تھے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ناظرین نے پربھاس کے کردار کے لیے ان کی ہر ادکاری اور شدت پسندی کو پسند کیا۔
پربھاس نے اپنی اداکاری سے تلگو فلم دنیا میں ایک بڑا مقام حاصل کرلیا ۔اب ایک بار پھر کئی سالوں کے بعد شائقین بڑے پردے پر مرچی میں پربھاس کی نمایاں کارکردگی دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں لیکن اس کے ساتھ پربھاس اپنی اگلی پان انڈین فلم رادھے شیام کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں ، جس میں مرکزی کردار پوجا ہیگڈے کررہی ہیں۔ یہ فلم رومانوی ڈرامہ 1920 کی دہائی میں اٹلی کے پس منظر میں بنایا گیا ہے اور وہ وکرمادتیہ کا کردار ادا کریں گے۔
اداکار کے پاس ڈائریکٹر ناگ اشون کے ساتھ ایک بلا عنوان سائنٹفک فلم بھی ہے ، جس میں دپیکا پڈوکون اور امیتابھ بچن بھی ہیں۔ وہ پان انڈین بگ بجٹ فلم آدی پورش میں لارڈ رام کے کردار میں بھی نظر آئیں گے ، جس کی ہدایات اوم راؤت دیں گے۔ پربھاس پرشانت نیل کی سالار کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ انہوں نے ڈائریکٹر سندیپ وانگا کے ساتھ اسپرٹ کے نام سے ایک اور پین ورلڈ فلم کا بھی اعلان کیا۔ان دنوں پربھاس تلگو فلموں میں اپنا لوہا منوانے کے بعد بالی ووڈ پر بھی اپنی گرفت مضبوط کرنے میں مصروف ہیں ۔