Sunday, July 6, 2025
Homeتازہ ترین خبریںپرسنل لون کے کال اور ایس ایم ایس سے ہوشیار رہیں ورنہ...

پرسنل لون کے کال اور ایس ایم ایس سے ہوشیار رہیں ورنہ آپ کا اکاؤنٹ خالی ہوجائے گا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ حیدرآباد میں آئے دن کی دھوکہ دہی کے نت  نئے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں اب اس وقت جو دھوکہ دہی کا نیا طریقہ عروج پر ہے وہ عوام کو پرسنل لون کی فراہمی کا لالچ دے کر بنک اکاؤنٹ سے رقومات خالی کردی جارہیں ہیں ۔ پرسنل لون کا کال یہ ایس ایم ایس  جس میں لون  5 لاکھ اور اس سے زیادہ کی قیمت ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے عوام کو لوٹا جا رہا ہے ۔

اگر آپ کو بھی آئندہ کسی فائنینشل ایگزیکیٹیو کا فون یا کوئی ایس ایم ایس موصول ہو جس میں پرسنل لون کی تفصیلات اور کہا جائے کہ  پانچ لاکھ کے اس سے زیادہ کا لو ن منظور ہو چکا ہے اور اس کے حصول کے لیے چند کاغذی کاروائی کی تکمیل باقی ہے جیسی تفصیلات ملتی ہو تو اس سے ہوشیار ہو جائے کیونکہ دھوکہ دہی کا یہ اب نیا طریقہ ہے ۔سٹی پولیس کے موجب گزشتہ دو مہینوں کے دوران اس طرح کی دھوکہ دہی کے 10 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں جس میں پرسنل لون کے منظور ہونے اور کاغذی کارروائی کی تکمیل کے نام پر عوام کو لوٹ لیا گیا ہے ۔ پولیس نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ چند بڑے فائنانس کمپنیوں کے ملازمین دھوکہ دہی معاملات میں ملوث ہیں کیونکہ وہ عوام کا ڈیٹا دھوکے بازوں کو فراہم کر رہے ہیں۔

 پولیس نے جو مقدمات درج کئے ہیں ان میں چند ایک کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 25 سالہ الیاس (نام تبدیل)  جو کہ ایک ڈیلیوری بوائے ہے ، اسے ایک دن فون آیا اور کہا گیا کہ مہندرا فائنانس کا ملازم بات کر رہا ہوں اور آپ کے لیے پانچ لاکھ روپے کا لون منظور ہوا ہے ۔دستاویزات کی تیاری کے علاوہ آپ کو اپنے اکاؤنٹ میں دو ماہ کا ای ایم آئی 32 ہزار روپے رکھنا  ضروری ہوگا ۔جس پر الیاس  نے لون کے حصول کے لیے کارروائی شروع کی اور اپنے اکاؤنٹ میں 32 ہزار روپے کی رقم جمع کروا دئے  لیکن چند ہی گھنٹوں کے اندر الیاس کے اکاؤنٹ سے پیسے نکال لئے گئے۔ دوسرے واقعہ میں ایک خانگی ملازم کو اسی طرح لون کی لالچ میں اپنے اکاؤنٹ سے 70 ہزار روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے ۔ رچہ گنڈہ کے ایڈیشنل کمشنر سائبر کرائم ایس ہری نات نے کہا ہے کہ عوام کو پانچ لاکھ کے اس سے زیادہ کی رقم کے لون کے منظور ہونے کا لالچ دیتے ہوئے ان کے اکاؤنٹ سے رقومات غائب کردی جا رہی ہیں ۔اس طرح کے سائبر کرائم میں نامور فینانس کمپنیوں کا عملہ بھی ملوث ہے جو کہ ڈیٹا کا سر قہ کرتے ہوئے تیزی سے زیادہ سے زیادہ پیسے بنانے کا راستہ اختیار کر رہے ہیں ۔سٹی پولیس نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ اگر انہیں لون کے منظور ہونے کا ایس ایم ایس یا فون کال آئے تو پہلے مکمل اطمینان حاصل کرلیں اور اگر کسی بھی زاویے سے شبہ ظاہر ہوتا ہے تو اس کی اطلاع پولیس کو دی جائے۔