Thursday, April 24, 2025
Homesliderپرشانت بھوشن معاملے میں عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ ایم...

پرشانت بھوشن معاملے میں عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ ایم ایس ایف

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف) کی قومی کمیٹی عدالت سے سختی سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ پرشانت بھوشن معاملے میں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ اس ضمن میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے قومی صدر ٹی پی اشرف علی نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں کہا ہے کہ اس وباء کے دوران لاکھوں لوگوں کے حقوق سے متعلق اہم مقدمات مہینوں کیلئے ملتوی کئے جارہے ہیں۔

جسٹس آر گوائی اور جسٹس کرشن مراری کی بنچ نے پرشانت بھوشن کے دو ٹوئٹ پر از خود نوٹس لیا ہے اور انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے توہین عدالت کی کارروائی شروع کردی ہے اور پرشانت بھوشن کے خلاف سال 2009میں زیر سماعت توہین عدالت کا ایک اور کس کھوج لیا جس کی سماعت پہلے دیگر بنچوں کے ذریعے کی گئی تھی۔ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے میں سپریم کورٹ کے قائم شدہ طریقہ کار کے خلاف تاریخ طے کرنے میں جلد بازی کررہا ہے

چیف جسٹس آف انڈیا سی جی آئی نے ایک بی جے پی رہنما کی 50 لاکھ روپیوں کی مالیت کی موٹر سائیکل بغیر ہیلمٹ اور ماسک پہنے چلائی تھی اور اس پر پرشانت بھوشن نے جو تنقید کی تھی وہ نیک نیتی سے کی تھی۔ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے قومی صدر ٹی پی اشرف نے مزید کہا ہے کہ ہمیں ان مقدمات کے خلاف احتجاج کرنے کی ضرور ت ہے۔ مسٹر پرشانت بھوشن شہری حقوق کے ایک مشہور وکیل ہیں۔ ان کو مجرم قرار دیکر سپریم کورٹ نے خود اپنے وقار کو نقصان پہنچایا ہے اور اس سے ہمارے ملک میں انتشار پیدا ہوگا۔