Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگپروفیسر کودنڈا رام کی اب بی جے پی نظریں!

پروفیسر کودنڈا رام کی اب بی جے پی نظریں!

حیدرآباد۔ کانگریس کی زیر قیادت سیاسی محاذسے ناخوش پروفیسر کودنڈا رام کی تلنگانہ جن شکتی پارٹی اب دوسری راہیں تلاش کررہی ہیں۔ ٹی جے ایس سربراہ اب بی جے پی نظریں بچھائے ہوئے ہیں۔  کانگریس کی زیر قیادت سیاسی محاذ نے جسیعظیم تر اتحاد پر محمول کیا جارہا ہے ، ٹی جے ایس کوتین نشستوں سے زیادہ چھوڑنے پر آمادہ نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق پروفیسر کودنڈا رام اب زعفرانی پارٹی کی جانب نظریں بچھائے ہوئے ہیں۔ یہ افواہ بھی گشت کررہی ہے کہ پروفیسر کودنڈا رام نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر قائد مسٹر بنڈارو دتاتریہ سے خفیہ ملاقات کرچکے ہیں۔نوتشکیل شدہ تلنگانہ جن سمیتی جو پہلی مرتبہ انتخابی سیاست میں حصہ لینے جارہی ہے ابتداء میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ تلنگانہ کی تمام نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرے گی مگر یہ دیکھا جارہا ہے کہ ٹی جے ایس کے بیانر پر مقابلہ کرنے کیلئے کوئی طاقتور امیدوار آگے نہیں آرہا ہے۔ صورتحال کو بھانپ لیتے ہوئے پروفیسر کودنڈا رام نے سیاسی اتحاد کرنے کی کوشش کی مگر ان کی پارٹیوں کو مخالف ٹی آر ایس پارٹیاں زیادہ اہمیت نہیں دے رہی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں یہ بیان دیا تھا کہ ٹی جے ایس تنہا ٹی آر ایس کو شکست دینے کے مؤقف نہیں ہے تاہم کئی اسمبلی حلقوں میں وہ توازن پر اثر اندازہوسکتی ہے، اسی لئے وہ ٹی آر ایس کوحکومت سازی سے روکنے کے لئے دیگر پارٹیوں کے ساتھ انتخابی مفاہمت کرنا چاہتی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بی جے پی ، ٹی جے ایس کے ساتھ مفاہمت کے لئے آمادہ ہوتی ہے یا نہیں اور ہوتی ہے تو وہ کتنی نشستوں کی پیشکش کرتی ہے۔