حیدرآباد : تلنگانہ جن سمیتی کے صدر پروفیسر کو دنڈارام نے پیر کو ریاست کے لوگوں سے اپیل کیا کہ وہ 25جولائی 2019 کو ریاست میں منعقد ہو نے والے ”چلو سکریٹریٹ“پروگرام کو کامیاب بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی کاکردگی کے خلاف یہ احتجاجی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے یہ بات سوماجی گوڑہ پریس کلب میں جی وینکٹ سوامی فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد ہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کو دنڈا رام نے کہا کہ ”ایسے وقت جب پو ری ریاست مالی مسائل سے دوچار ہے،انہوں نے تعجب کا اظہار کیا کہ ریاستی حکومت سکریٹریٹ کا انہدام کیوں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب صرف تشہیر کے لئے کیا جا رہا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں قرض معافی کو لاگو نہیں کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر TTDPلیڈر ا،این نرسی ریڈی نے کہا کہ کے چندر شیکھر راؤریاست میں تغلق اور رضوی کی طرح حکومت کر رہے ہیں۔