Tuesday, June 10, 2025
Homesliderپروین کمار کو سلور میڈل اور اونی کو برونز میڈل

پروین کمار کو سلور میڈل اور اونی کو برونز میڈل

- Advertisement -
- Advertisement -

ٹوکیو۔ ہندوستان کے پروین کمار نے ٹوکیو پیراولمپکس میں مردوں کے ٹی 64 مقابلے کے فائنل میں سلور میڈل جیت کر تاریخ رقم کی وہ اس میچ میں گولڈ میڈل جیتنے سے چوک گئے ۔نوئیڈا کے رہنے والے پروین نے مردوں کے ٹی 64 ہائی جمپ مقابلے میں 2.07 میٹر کی چھلانگ لگائی اور دوسرے نمبر پر رہے برطانیہ کے بروم ایڈورڈس جوناتھن نے 2.10 میٹر کی چھلانگ لگا کر گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ پولینڈ کے لیپیاٹو ماسییزو نے 2.04 میٹرکی جمپ کے ساتھ برونز میڈل اپنے نام کیا ہے ۔

پروین اس مقابلے میں گولڈ میڈل سے محروم ہوگئے۔ایک وقت وہ گولڈ میڈل جیتنے کی دوڑ میں برقرار تھے لیکن برطانیہ کے بروم ایڈورڈس نے انہیں پیچھے چھوڑ دیا جس کے بعد ہندوستانی ایتھلیٹ کو سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔ہندوستان کی نشانہ باز اونی لکھیڑا نے جمعہ کے روز ٹوکیو پیراولمپکس میں خواتین کی 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن ایس ایچ ون مقابلے میں برونز میڈل جیت کر تاریخ رقم کی یہ اونی کا دوسرا میڈل ہے اور وہ اس کے ساتھ ہی ایک پیراولمپکس میں دو میڈلس جیتنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بن گئی ہیں اونی سے پہلے جوگندر سنگھ سودھی پیراولمپکس کے ایک ہی ایونٹ میں کئی میڈلس جیتنے والے واحد ہندوستانی تھے۔ انہوں نے 1984 کے پیراولمپکس میں ایک سلور اور دو برونز میڈل جیتے تھے۔ ان کا سلور میڈل شاٹ پٹ میں جبکہ دو برونز میڈلس انہوں نے ڈسکس اور نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں جیتے تھے۔

صدر اور وزیر اعظم کی مبارکباد

صدر رام ناتھ کووند ، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر کھیل انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ٹوکیو پیرالمپکس میںسلور میڈل جیتنے پر پروین کمار کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں ۔ کووند نے ٹویٹ کیا پیرا اولمپکس میں پروین کمار کی متاثر کن کارکردگی۔وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق مودی نے پروین کمار سے بات کر کے انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے پروین کمار کی محنت اور ان کے کوچ اوراہل خانہ کی جانب سے ملے تعاون کی بھی تعریف کی۔