Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںپرکاش امبیڈکر نے وزیر داخلہ امیت شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

پرکاش امبیڈکر نے وزیر داخلہ امیت شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک (آر ایس ایس) پر ملک کو تقسیم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے،بہوجن ونچت اگھاڑی کے صدر پرکاش امبیڈکر نے جمعرات کو مر کزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔امبیڈ کر نے شاہ پر شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) لاکر ملک میں بڑے پیمانے پر بدامنی پھیلانے کا الزام لگایا۔

ممبئی کے دادر میں سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت میں ایک بڑے جلسے اور جلوس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ ”سی اے اے۔این آر سی،بی جے پی اور آر ایس ایس کی ملک کے لوگوں کو تقسیم کرنے کی ایک سازش ہے“۔جبکہ معاشی بحران ملک کو جکڑ رہا ہے۔

امبیڈ کر نے مطالبہ کہ وزیر آعظم نریندر مودی،عوام دشمن قوانین کے خلاف ملک گیر سطح پر مظاہروں کر دیکھنے کے بعد،امیت شاہ شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کریں گے یا وزارت داخلہ سے انہیں بر خاست کریں گے۔

حراستی کیمپوں کے تعلق سے حکومت کے غلط معلومات پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے،امبیڈکر نے دعویٰ کیا کہ یہ حراستی کیمپ آسام جیسی جگہوں پر موجود ہیں،لیکن کسی کو معلوم نہیں تھا کہ وہاں کتنے لوگوں کو رکھا گیا ہے،اور یہاں تک کہ نوی ممبئی میں بھی ایک کیمپ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ بر طانوی حکمرانی کے دوران جو لوگ کیمپوں کو بند کرنے کی بات کہنے والے کبھی واپس نہیں ہوئے،بہت سے لوگ وہاں مر گئے۔اگر مہاراشٹرا میں اس نوعیت کا جیل خانہ آتا ہے،تو ہم جا کر اسے مسمار کر دیں گے۔

ہندوستانی آئین کے معمار،بی آر امبیڈ کر کے پوتے،پر کاش امبیڈ کر نے متنبہ کیا کہ یہ قوانین مسلمانوں کے مقابلے میں ہندوؤں کو زیادہ نقصان پہنچائیں گے۔انہون نے اس بات کا عادہ کیا کہ یہاں خانہ بدوش قبائل ہیں،جو آبادی کا 12-16فیصد قبائلی ہیں،اس کے علاوہ چھوٹے دیہی تارکین وطن مزدور برادری ہیں،جن کے پاس کسی بھی قسم کی دستاویزات نہیں ہیں۔”حکومت چاہتی ہے کہ لوگ اپنے آبا و اجداد کی دستاویزات پیش کریں۔

ہزاروں افراد نے دادر کے باہر اس جلوس اور جلسہ میں حصہ لیا۔لوگوں کے ہجوم نے مختلف نعروں پر مشتمل بینروں کو تھاتھاما ہوا تھا۔اور امبید کر،مہاتما گاندھی اور قانون کی تساویک کے ساتھ نعرے لگارہے تھے۔سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مذ کورہ احتجاجی مظاہرے میں مختلف تنطیموں نے شرکت کی۔