Tuesday, April 23, 2024
Homeٹرینڈنگپرینکا گاندھی کو گنگا یاترا کی اجازت مل گئی

پرینکا گاندھی کو گنگا یاترا کی اجازت مل گئی

- Advertisement -
- Advertisement -

پریاگ راج۔ 17 مارچ۔کانگریس جنرل سکریٹری اور مشرقی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا کو پریاگ راج سے وارانسی کے لئے گنگا یاترا کی اجازت انتظامیہ نے دے دی ہے ۔

اترپردیش کانگریس کے ترجمان کشور وارشنے کے بموجب ضلع کانگریس صدر انل دویدی کی قیادت میں دو دن پہلے ضلع انتظامیہ سے جنرل سکریٹری کے لئے گنگا کے راستے سفر کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔ طویل جدوجہد کے بعد انتظامیہ نے گنگا یاترا کی اجازت دے دی۔ انتظامیہ نے لوائن گھاٹ سے سرسا گھاٹ تک اسٹیمر سے سفر کی اجازت دی ہے ۔

انتظامیہ بھلے ہی لوائن سے اجازت دی ہے لیکن گنگا یاترا منیّا گھاٹ سے نکالی جائے گی۔ پرینکا گاندھی پیرکو کار کے ذریعہ یمنا پار میں نینی کے نزدیک منیا گھاٹ پہنچ کر اسٹیمر سے گنگا سفر کا آغاز کریں گی۔ اس دوران ان کے ساتھ کانگریس کے سینئر لیڈر ان موجود ہوں گے ۔ترجمان نے کہا کہ جنرل سکریٹری کا تین روزہ پریاگ سے وارانسی کا سفر آبی راستے سے ہوگا۔

اس درمیان مرزا پور، بھدوہی علاقے میں آنے جانے کے لئے بری راستے کا استعمال کریں گی۔ اس دوران کئی گاؤں اور عبادت گاہوں پر بھی جائیں گی۔ وہ ان علاقوں میں عوام، کارکن اور بنکروں سے ملاقات کر کے ان کی اور علاقے کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کریں گی۔آبی راستے سے سفر کرنے کا مقصد دیہی علاقوں کے ان لوگوں کی حالت زار جاننا ہے جن کی آواز صحیح جگہ تک نہیں پہنچ پاتی اور وہ کسی بھی قسم کی سہولت سے ہمیشہ محروم رہتے ہیں۔پرینکا گاندھی پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں شہید سی آر پی ایف جوان مہیش یادو کے گاؤں جا کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کریں گی۔