Monday, April 21, 2025
Homesliderپر ہجوم تقریب میں شرکت ، کوہلی اور شاستری سے بورڈ جواب...

پر ہجوم تقریب میں شرکت ، کوہلی اور شاستری سے بورڈ جواب طلب کرے گا

- Advertisement -
- Advertisement -

لندن۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ہندوستان کے کوچ روی شاستری کے لندن میں رہتے ہوئے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد ردعمل ظاہر کیا ہے۔ بی سی سی آئی ہندوستان کے کپتان ویراٹ کوہلی اور کوچ سے اس ماہ کے شروع میں ایک پرہجوم جگہ کا دورہ کرنے پر پریشان دکھائی دیتا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ دونوں نے بی سی سی آئی کی منظوری کے بغیر پروگرام کے دوران کتاب کی رسم اجرائی کی تقریب میں شرکت کی ۔

بورڈ معاملے کی تحقیقات کرے گا۔ اس واقعے نے بورڈ کو شرمندہ کردیا ہے۔ کوچ اور کپتان سے پوچھا جائے گا کہ اوول میں چوتھے ٹسٹ کے بعد حالات کی وضاحت کی جائے۔ ٹیم کے انتظامی منیجر گیریش ڈونگرے کا کردار بھی زیربحث ہے۔ بی سی سی آئی کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا  ہے کہ ٹیم کے کپتان اور کوچ کی پر ہجوم تقریب میں شرکت کے متعلق سوال کیا جائے گا ۔

بی سی سی آئی ای سی بی کے ساتھ رابطے میں ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے کہ سیریز بغیر کسی مزید ناگہانی واقعات کے مکمل ہو جائے۔ ابھی تک ہرکوئی امید کر رہا ہے کہ شاستری جلد صحت یاب ہو جائیں گے ۔ چہارشبنہ  کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے سلیکشن میٹنگ ہے شاید معاملہ حل ہو جائے گا۔

اس سے قبل بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے اسکواڈ کے ہر رکن کو خط لکھا تھا کہ وہ وبائی امراض کی وجہ سے ہجوم والی جگہوں پر جانے سے احتیاط کریں۔ اس بات کا کوئی یقین نہیں کہ شاستری نے کتاب کے اجراء میں شرکت سے مہلک وائرس سے متاثر ہوئے یا نہیں کیونکہ ٹیم جس مقام پر ہے  اس  ہوٹل کی لفٹ دوسرے مہمان بھی استعمال کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ صرف شاستری ہی نہیں ، ان کے قریبی معاون بولنگ کوچ بھرت ارون اور فیلڈنگ کوچ آرسریدھربھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ۔ اس کا مطلب ہے کہ ہندوستانی کوچنگ عملہ  انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔دریں اثنا ، کوہلی کی زیرقیادت ہندوستان نے اوول میں انگلینڈ کو 157 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی۔ آخری ٹسٹ 10 ستمبر کو شروع ہوگا اور اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا۔