Sunday, June 8, 2025
Homesliderپشپا کی ہندی میں ریلیز مسائل کا شکار

پشپا کی ہندی میں ریلیز مسائل کا شکار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔الو ارجن، رشمیکا مندنا اور فہد فاصل کی فلم پشپا کافی عرصے سے خبروں میں ہے۔ کبھی فلم کی کاسٹ کے بارے میں تو کبھی فلم کو دو حصوں میں ریلیز کرنے کے بارے میں باتیں ہوتی رہیں ہیں  اور اب  جب سے فلم کا ٹیزر ریلیز ہوا ہے عوام میں جوش اور دلچسپی اور بڑھ گئی ہے ۔ فلم کے متعلق شائقین کا جوش بہت بڑھ گیا ہے۔ ملک بھر میں پھیلے الو اور رشمیکا کے مداح فلم سے کافی پرجوش تھے لیکن اب آنے والی خبروں سے ہندی بولنے والی ریاستوں میں موجود الو اور رشمیکا کے مداح کافی مایوس ہو سکتے ہیں۔

خبریں ہیں کہ پشپا میکرز نے فلم کے ہندی ورژن کی ریلیز کو فی الحال ملتوی کر دیا ہے۔ پہلے یہ فلم ہندی کے علاوہ تامل، تلگو، ملیالم اور کنڑ زبانوں میں ریلیز کی جانی تھی لیکن اب اسے ہندی میں ریلیز نہیں کیا جائے گا۔ دراصل،پشپا میکرز یعنی میتری موویز، فلم سوکمار کے ڈائریکٹر اور فلم کے ڈبنگ اسٹوڈیو کے درمیان کوئی معاہدہ  نہیں ہواہے۔ میکرز اس معاہدہ  کو  یقینی بنانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن حالات کو دیکھ کر لگتا نہیں کہ یہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔ فلم کی ریلیز میں دو ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے ایسا نہیں لگتا کہ ڈبنگ کا تنازعہ جلد حل ہو جائے گا۔ ایسے میں میکرس نے فلم کے ہندی ورژن کی ریلیز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب اگر پشپا کی بات کریں تو یہ فلم سرخ صندل کی اسمگلنگ پر مبنی ہے۔ فلم میں الو ارجن، رشمیکا مندنا اور فہد فاصل نے کام کیا ہے۔فلم کی ہدایت کاری سوکمار نے کی ہے۔ فلم رواں سال 17 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔الو ارجن تلگو فلم انڈسٹری کا سب سے زیادہ اسٹائلسٹ ادکار مانے جاتے ہیں اور وہ ڈانس کے بھی ماہر ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد کو ان کی فلموں کا بے صبری سے انتظار ہوتا ہے ۔