Wednesday, April 23, 2025
Homesliderپشپا 2 نے 400 کروڑ کی پیش کش ٹھکرادی

پشپا 2 نے 400 کروڑ کی پیش کش ٹھکرادی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ الو ارجن کی پشپا 2 نے 400 کروڑ روپے کی پیش کش  کو مسترد کر دیا کیونکہ جہاں ایک کارپوریٹ گھرانے نے اس فلم کو ہندوستان کے تمام سینما گھروں میں ریلیز کےلئے 400 کروڑ کی پیش کش کی تھی وہیں فلم بنانے والوں کو ملک بھر میں فلم سے اس زیادہ  کے منافع کا یقین ہے  ۔ ٹالی ووڈ سوپر اسٹار الو ارجن اور رشمیکا مندنا اسٹارر ڈائریکٹر سوکمار کی فلم پشپا نے سلور اسکرین پر دھوم مچا دی۔ حال ہی میں سینما گھروں میں پہنچنے والی اس فلم کو ہندوستان  بھر سے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شائقین کی نظر فلم کے دوسرے حصے پر لگی ہوئی ہے۔ فلم بنانے والے بھی بڑے پیمانے پر پشپا 2 بنانے جا رہے ہیں۔الوارجن  رشمیکا مندنا اور ہدایت کار سوکمار کا پشپا  کے ساتھ پین انڈیا میں ریلیز کا تجربہ مکمل طور پر کامیاب رہا۔

اب فلم کا دوسرا حصہ بھی پین انڈیا لیول پر بنایا جائے گا۔ اس فلم کے پہلے حصے کو شائقین کی جانب سے ملنے والی بے پناہ محبت کے باوجود سب کی نظریں اس کے دوسرے حصے پر بھی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ فلم کے دوسرے حصے کے لیے فلم شائقین کے شدید جنون کو دیکھتے ہوئے ایک بڑے انٹرٹینمنٹ کارپوریٹ ہاؤس نے میتری مووی میکرز سے رابطہ کیا ہے اور فلم کی شاندار ہندوستانی ریلیز کے لیے ایک بڑی پیشکش کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کارپوریٹ ہاؤس نے اس فلم کے لیے فلم  بنانے والوں کو پورے 400 کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے۔ کارپوریٹ ہاؤس نے فلم کو پورے ہندوستان میں تھیٹر میں ریلیز کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ معاہدہ فلم کی تمام زبانوں میں ریلیز کے لیے تھا۔

تاہم فلم بنانے والوں نے بھی اس بڑی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔ خبر کے مطابق فلم بنانے والوں  کا خیال ہے کہ فلم کا دوسرا حصہ اس سے کہیں زیادہ منافع حاصل  کر سکتا ہے۔ اسی لیے ہدایت کار سوکمار نے فی الحال دوسرے حصے کو اور بھی زیادہ محتاط انداز میں بنانا شروع کر دیا ہے۔ بتادیں کہ پشپا 2 میں فہد فاصل کا کردار آئی پی ایس آفیسر بھنور سنگھ شیخاوت اور الو ارجن کا کردار پشپراج  پراضافی توجہ مرکوز کریں گے۔ فلم میں رشمیکا مندنا مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم کا میوزک سری دیوی پرساد نے دیا ہے۔