Wednesday, April 23, 2025
Homesliderپنت اور شبنم کو آئی سی سی کے بہترین کھلاڑیوں کا ایوارڈ

پنت اور شبنم کو آئی سی سی کے بہترین کھلاڑیوں کا ایوارڈ

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی : آئی سی سی کی جانب سے پہلی مرتبہ متعارف کئے جانے والے ایوارڈ جوکہ مہینہ میں بہترین مظاہرہ کرنے والے مرد اور خاتون کھلاڑی کو دیا جارہا ہے اور پہلے ماہ کا ایوارڈ ہندوستانی وکٹ کیپر بیٹسمین رشپھ پنت کے نام رہا۔ خاتون زمرہ میں جنوبی افریقہ کی آل راونڈ شبنم اسمعیل نے یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ پنت جنہوں نے سڈنی ٹسٹ میں 97 اور برسبین ٹسٹ میں 89 رنز کی یادگار اننگز کھیلتے ہوئے ہندوستان کی آسٹریلیا میں تاریخ ساز کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا تھا جس کی بدولت انہیں پہلے ماہ جنوری کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

 ایوارڈ کے حصول کے بعد رشپھ پنت نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا اعزاز خاص کر کہ مجھ جیسے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے حوصلہ افزائی کا مزید سامان ہوگا۔ میں یہ ایوارڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کے معنون کرتا ہوں جن کی بدولت مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ نیز میں ان تمام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے یہ ایوارڈ جتوانے میں اپنا ووٹ دیا ہے۔ پنت نے انگلینڈ کے خلاف بھی چینائی میں رواں ٹسٹ کے دوران پہلی اننگز میں برق رفتار 91 رنز کی اننگز کھیلی ہے۔ خاتون زمرہ میں جنوبی افریقہ کی شبنم کو آل راونڈ مظاہرہ پر یہ ایوارڈ دیا گیا جنہوں نے پاکستان کے خلاف 3 ونڈے اور 2 ٹوئنٹی 20 مقابلوں میں بہترین مظاہرہ کیا ہے۔

 شبنم نے پاکستان کے خلاف ونڈے سیریز کی کامیابی میں 7 وکٹیں حاصل کرنے کے علاوہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلہ میں 5 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔یاد رہےکہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ونڈے اور ٹی 20 سیریز ہوئی تھی جس میں افریقہ نے ونڈے سیریز 2-1 سے اپنے نام کی اور اس کامیابی میں شبنم میں اہم رول ادا کیا تھا جبکہ ٹی 20 میں بھی 5 وکٹوں کا حصول ان کا نمایا ں مظاہرہ ہے ۔