Monday, April 21, 2025
Homesliderپنت اور پانڈیا کا جلد آوٹ نقصان دہ ثابت ہوا :روہت

پنت اور پانڈیا کا جلد آوٹ نقصان دہ ثابت ہوا :روہت

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔ پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے سوپر فور مرحلے کے مقابلے میں شکست پر ہندوستانی کپتان روہت شرما نے اعتراف کیا کہ رشبھ پنت اور ہاردک پانڈیا کی وکٹیں تیزی سے کھونا ایک ایسی چیز تھی جس کو ٹیم نے اہم وقت برداشت کیا ۔ پہلے بیٹنگ کےلئے مدعو کرنے کے بعد  روہت اور کے ایل راہول نے 54 رنز کے ابتدائی وکٹ کےلئے برق رفتار آغاز کیا ۔اس کے بعد ویرات کوہلی نے 44 گیندوں پر 60 رنز بنائےلیکن پنت اور پانڈیا تیز رفتار رنز بنانے کی کوشش میں چھ گیندوں کے وقفے میں پویلین لوٹ گئے ۔

پنت نے شاداب خان کو سیدھے بیک ورڈ پوائنٹ پر ریورس سویپ  مارا اور کیچ دے بیٹھے ۔ گروپ اے کے میچ میں پاکستان کے خلاف ہندوستان کی پانچ وکٹوں سے کامیابی  کے ہیرو پانڈیا نے محمدحسنین کی ایک کراس سیم گیند کو سیدھے فارورڈ ڈائیونگ شارٹ مڈ وکٹ پر کیچ  دیا۔ دو گیندوں میں کوئی رن بنائے بغیر پانڈیا بھی پویلین لوٹ گئے ۔اس پر بات کرتے ہوئے روہت نے کہا کہ  اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ  جب دوسرے آؤٹ ہو رہے تھے تو کسی کو لمبی بیٹنگ کرنے کی ضرورت تھی اور کوہلی  اس نے بھی اسی رفتار کے ساتھ بیٹنگ کی۔ ویراٹ کی نصف سنچری اسکور کو حاصل کرنا ٹیم کے نقطہ نظر سے اہم تھا ۔اس وقت ہاردک اور رشبھ کی وکٹوں کی ضرورت تھی لیکن ہم کھلے ذہن کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں۔ اس نقطہ نظر کو اپناتے ہوئے آپ کو ہمیشہ کامیابی نہیں ملے گی۔

روہت شرما نے آگے کہا کہ سوپر فور میچ میں پانچ وکٹوں کی شکست کے باوجود، ہندوستان دفاعی اسکور  کے معاملے میں اس سے  بہت کچھ سیکھے گا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ دوسری اننگز میں پچ قدرے بہتر ہو جاتی ہے۔ یہ ہمارے لیے ایک اچھا سیکھنے والامقابلہ  رہا۔ میں نے سوچا کہ یہ ایک اچھا سکور ہے۔کوئی بھی پچ، کوئی بھی حالات  میں  جب آپ 180رنز حاصل کرتے ہیں تو یہ ایک اچھا سکور ہوتا ہے۔ اس طرح کے اسکور کا دفاع کرتے وقت ہمیں کس قسم کی ذہنیت کی ضرورت ہے۔ جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ آپ کو سہرا  دینا ہوگا پاکستان کو  وہ ہم سے بہتر کھیلے ہیں۔

ایک مسابقتی 181/7 کا تعاقب کرتے ہوئے، محمد رضوان نے 51 گیندوں پر 71 رنز بنائے۔ لیکن مقابلہ کا نقشہ بدلنے والے  نواز کو چوتھے نمبر پر روانہ کیا گیا  ، جنہوں نے 20 گیندوں پر 42 رنز بنائے، جس میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل ہیں  جس سے پاکستان کے لیے ایک بہت ضروری اننگز شامل ہوئی  اور  دونوں کے درمیان 73 رنز کی شراکت داری  نے  تعاقب کو آسان کیا ۔ایشیا کپ 2022 میں دوسری مرتبہ پاکستان اورہندوستان  کا میچ کے آخری اوور تک پہنچا۔